علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر علامہ اقبال کی فیملی پر مظالم کے حوالے

walddhi1h1h123.jpg

آج علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہے اور پورے ملک میں اقبال ڈے منایا جارہا ہے، تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال جو علامہ اقبال کے پوتے ہیں، تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد وہ پولیس کاروائیوں کا شکار رہے، نوازشریف کے دور حکومت میں 2016 میں ولید اقبال پر پولیس نے احتجاج کرنیکی پاداش میں بہیمانہ تشدد کیا تھا۔

اسکے بعد جب عمران خان کی حکومت گرائی گئی تو عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا جس کے بعد ایک بار پھر تحریک انصاف کے خلاف کاروائیوں کا آغاز ہوا اور پولیس علامہ اقبال کے بیٹے کے گھر پر دھاوا بول دیا لیکن ولید اقبال نہ ملے تو دوروازے توڑ کر اور سامان بکھیر کر واپس آگئی۔

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ رات کے دو بجے 8 پولیس اہلکار پولیس وین میں آئے ، انہوں نے وین مار کر میرے گھر کا دروازہ توڑ دیا اور گھر میں داخل ہو گئے ، ان کے پاس کوئی وارنٹ نہیں تھا ، وہ گھر کےاندر آکر ولید اقبال کو تلاش کرنے لگے حالانکہ ولید اقبال نے کوئی جرم نہیں کیا اور ولید اقبال لاہور میں نہیں رہتا وہ تو اسلام آباد میں ہوتا ہے ۔پولیس والوں نے ہمارے گارڈ کو پکڑ لیا ، گھر کی تلاشی لی اور چلے گئے ۔

آج اقبال ڈے پر حکومت نے چھٹی کااعلان کررکھا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین ماضی میں ہونیوالے واقعات نہ بھولے اور طنزیہ پوسٹس کرنا شرویں

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ *آ ج اسی علامہ اقبال کا اقبال ڈے منایا جارہا ہے جس کی بہو اور پوتے کو رات 2بجے گھر سے گھسیٹ کر نکالا گیا تھا*
https://twitter.com/x/status/1722481556554670082
اوریا مقبول جان نے طنزیہ اندا زمیں کہا کہ آج یوم اقبال ہے اور کچھ “شرارتی” قسم کے لوگ علامہ اقبال کے بیٹے کے گھر کی بے حرمتی ،بہو اور پوتے کی تذلیل کی تصویریں شیئر کر رہے ہیں ۔ اے نادانوں ! پی ڈی ایم حکومت کے دوران تو افواج پاکستان کے سابق چیف کا گھر بھی محفوظ نہ رہا اور اس کی نواسی خدیجہ شاہ جیل میں ہے ۔ ایسے ملک میں غریب اقبالُ کی کیا اوقات
https://twitter.com/x/status/1722584437194404173
ارم زعیم کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے گھر پولیس کے جانور بھیج کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والی ریاست آج خود اقبال ڈے منا رہی ہے
https://twitter.com/x/status/1722549070042964190
وقاص امجد نے طنز کیا کہ وہ پاکستان جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا اس میں ان کی اولاد کو ایسے گھسیٹا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نوٹ: یہ 9 مئی سے بہت پہلے کی تصویر ہے غالباً لونگ مارچ کی ہے
https://twitter.com/x/status/1722503995095409101
ورک شاہزیب کا کہنا تھا کہ دریں اثناء اقبال کے خاندان کو اس فسطائی حکومت میں خمیازہ بھگتنا پڑا۔ وہ سمجھتے ہیں ہم بھول جائیں گے لیکن #ظلم_کا_بدلہ_ووٹ_سے غالب رہیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1722515239890022430
عمران لالیکا نے طنز کرتےہوئے کہا کہ علامہ اقبال ڈے مبارک ہو
https://twitter.com/x/status/1722577269598642682
عمران کا کہنا تھا کہ *یوم اقبال پر کیا پنجاب حکومت حضرت علامہ محمد اقبال کی بہو اور پوتے کیساتھ پولیس بدتمیزی اور گھر پر چھاپوں کی معافی مانگے گی اگر مفکر پاکستان کے گھر بھی چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی محفوظ نہیں تو عام تعطیل سکولوں اور تعلیمی اداروں کی نہیں دراصل اقبال کے افکار کی 'چھٹی' ہے
https://twitter.com/x/status/1722590864759755259
بلال بشیر کا کہنا تھا کہ آج علامہ اقبال ڈے منایا جارہا ہے جس کی بہو اور پوتے کو رات 2 بجے گھر سے گھسیٹ کر نکالا گیا تھا
https://twitter.com/x/status/1722498834293797070
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
A sad journey of dictatorship and un justice. People awake and hope that ALLAH guide them for electing true leaders and stay away from Zalim people InshaaALLAH. Aaamen
 

Back
Top