
پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ سے قبل ملک کے مختلف شہروں میں رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران عظیم شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے پوتے اور جاوید اقبال اور ناصرہ اقبال کے بیٹے کے گھر کو بھی نہ چھوڑا گیا۔
سوشل میڈیا پر علامہ اقبال کے پوتے کے گھر چھاپے کی شدید مذمت کی جارہی ہے، تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ اورآج انہوں نے علامہ اقبال کے بیٹے کے گھر میں چھاپا مار کرعلامہ اقبال کا قرض بھی چکا دیا۔
https://twitter.com/x/status/1528915830926323712
سینیئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے لکھا کہ چلو بھر پانی میں ڈوب مرو ' آدھی رات کے بعد علامہ اقبال کی بہو کے گھر کا گیٹ توڑنے والو۔ ان پولیس والوں پہ خدا کا عذاب نازل ہو۔ نواز شریف' شہباز شریف اور حمزہ شہباز پہ خدا کا عذاب نازل ہو' رانا ثناءاللہ کو جنہوں نے جنرل ڈائر کا کردار سونپا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1528938083298775046
ہاروان الرشید نے مزید لکھا کہ " میں ایک شہید کا بیٹا ہوں" حماد اظہر کا بوڑھاچوکیدار بولا" تیرے شہید کی ایسی تیسی" جواب ملا۔ شب دو بجے علامہ اقبال کی بہو جسٹس ناصر ہ اقبال کے گھرکا گیٹ ٹوٹا کہ شاعر مشرق کے پوتے ولیداقبال کو پکڑا جا سکے۔1919 سے اب تک کچھ بھی نہیں بدلا؟ آج کے جنرل ڈائر رانا ثناءاللہ ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1528937003030659074
پاکستان عوامی تحریک کے سابق مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے لکھا کہ نواز شریف کی بیٹی کے حکم پر ظالموں نے علامہ اقبال کی بہو کو بھی معاف نہیں کیا۔
https://twitter.com/x/status/1528868689835343873
ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ مبارک ہو،علامہ اقبال کا گھر بھی محفوظ نہیں رہا،یہ تھی وہ آزادی جس کے دھوکے میں 75 سال گزر گئے، دیسی کالا گورے سے زیادہ ظالم ہے، یہ جرات گورا بھی نہیں کر سکتا تھا،علامہ اقبال کی درخواست پر گورے نے غازی علم دین کی لاش اقبال کو دی تھی،کالا سانسی زیادہ ظالم ہے۔
https://twitter.com/x/status/1528872624277061632
انور لودھی نے لکھا کہ میرا وجدان کہتا ہے کہ پولیس کے زریعے مصور پاکستان علامہ اقبال کے گھرانے کی بے حرمتی کرنے والوں کو قدرت معاف نہیں کرے گا۔
https://twitter.com/x/status/1528888259614367744
عمر انعام نے لکھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بہن پر حملہ کرنے والے بزدلوں نے آج علامہ اقبال کی بہو کے گھر پر بھی حملہ کر دیا ہے۔ عقل کے اندھو اور لالچی بدبخت انسانو تم پاکستان کے محسنوں کے گھروں کو تو بخش دو۔
https://twitter.com/x/status/1528889120633802752
احتشام الحق نے لکھا کہ بے شرموں، پاکستان کی خاطر علامہ اقبال کی بہو کو تو چھوڑ دیتے۔ کس قسم کے لوگ ہو، کوئی غیرت ہے تم لوگوں میں؟ یہ کسی کی ماں نہیں ہے؟
https://twitter.com/x/status/1528869627602022402
رات گئے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں حماد اظہر، راجا بشارت، اعجازچوہدری، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے،پینسٹھ سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پرچھاپے مارے گئے، سہراب گوٹھ سے رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان محسود گرفتار کرلیے گئے،پی ٹی آئی ایم پی اے عطااللہ ایڈووکیٹ اور شاہنواز جدون کے بھائی گرفتار، رکن سندھ اسمبلی بلال غفار اور ارسلان تاج کے گھر میں پولیس داخل ہوئی، تینوں رہنما گھر پر موجود نہیں تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے سے ن لیگ کا چہرہ عیاں ہوگیا،پرامن احتجاج تمام شہریوں کا حق ہے،گھروں پر کریک ڈاؤن ان کے ہینڈلر سے متعلق بھی سنجیدہ سوالات اٹھا رہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/im11h2h1i1i2.jpg