
لندن میں نواز شریف کی سیکیورٹی پر معمور سیکیورٹی گارڈ نے صحافیوں کو دیکھ کر ہاتھ سے نازیبا اشارہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کے بعد اب ذاتی ملازمین نے بھی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی میں عار محسوس کرنا چھوڑدی ہے، آئین کی کتاب ہاتھ میں پکڑے نازیبا اشارہ کرنےو الے ن لیگی رہنما عطاء تارڑ کی روایت پر چلتے ہوئے لندن میں نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ نےبھی ایسی ہی حرکت کردی۔
https://twitter.com/x/status/1536427207450566664
میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں نواز شریف کی ذاتی سیکیورٹی پر معمورسیکیورٹی گارڈ نے صحافیوں کو دیکھ کر ہاتھ سے نازیبا اشارہ کرڈالا، تاہم نواز شریف اس وقت صحافیوں کو ہاتھ اٹھا کر سلام کرتے نظر آئے۔
https://twitter.com/x/status/1573996789144977409
سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز شریف گاڑی میں سوار ہوکر ایک سڑک سےگزررہے ہیں جہاں کچھ لوگ موجود تھے، نواز شریف نے لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ اٹھاکر سلام کیا، تاہم نواز شریف کی گاڑی کے پیچھے آنے والی گاڑی میں موجود سیکیورٹی گارڈ نے اپنا ہاتھ گاڑی سے باہر نکال کر نازیبا اشارہ کرتے ہوئے لوگوں کو گالی دی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں ن لیگی رہنما عطاء تارڑ نے ایک ہاتھ میں آئین کی کتاب پکڑےدوسرے ہاتھ سے نازیبا اشارہ کرتے ہوئے گالی دی تھی، ان یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
Attachments
Last edited by a moderator: