
عرفان صدیقی نے نوازشریف سے متعلق گزشہ روز بڑا انکشاف کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ جوبات میں ابھی بتانےلگاہوں اسکےبارےمیں نوازشریف صاحب نےمجھ سےیہ وعدہ لیاتھاکہ آپ یہ بات ڈسکلوزنہیں کروگےاب چونکہ الیکشن ہوچکےہیں اسلئےمیں بتارہاہوں ۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ لندن میں میاں صاحب سےمیری ون آن ون میٹنگ ہوئ تھی اسمیں میاں صاحب نےبتادیاتھاکہ میں چوتھی باروزیراعظم نہیں بنناچاہتا۔
https://twitter.com/x/status/1780660751004320212
اس پر مختلف صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نوازشریف کے پرانے بیانات اور اخباری تراشے شئیر کرتے رہے اور کہا کہ اگر وزیراعظم نہیں بننا تھا تو اخبار میں وزیراعظم نوازشریف کا اشتہار کیوں دیا اور دوسرا کیا نوازشریف عوام کو دھوکہ دیتے رہے؟
مطیع اللہ نے اس پر اخبار کا اشتہار شئیر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف، مطیع اللہ جان نے کہا کہ تو کیا نواز شریف انتخابی جلسوں میں ووٹروں سے غلط بیانی کرتے رہے ؟ ووٹ کو دھوکہ دو ؟
https://twitter.com/x/status/1780690309426331895
زبیر علی خان نے اس پر کہا کہ اگر عرفان صدیقی صاحب کی نوازشریف کی وزیراعظم بننے کی خواہش نہ رکھنے کی بات پر یقین کر لیا جائے تو پھر وہ اخبارات میں وزیراعظم نوازشریف کے اشتہارات، پاکستان کو نواز دو کے نعرے وہ سب دھوکہ تھا؟
انہوں نے مزید کہا کہ مطلب نوازشریف عوام کو دھوکے میں رکھ کر ووٹ لینا چاہتے تھے؟ اگر ایسا نہیں تو پھر عرفان صدیقی پھر دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں۔۔۔ دونوں صورتوں کوئی ایک تو جھوٹا ہو گیا !!!
https://twitter.com/x/status/1780912824778121269
کامران واحد نے ردعمل دیا کہ عرفان صدیقی نے لگتا ہے نواز شریف کو ذلیل کرنے کی سپاری لی ہے
https://twitter.com/x/status/1780933070029222130
علی سلمان علوی نے کہا کہ نوازشریف وزیراعظم بننے پر آمادہ نہیں تھے لیکن 8 فروری یعنی پولنگ ڈے پر بھی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے ہاتھ جوڑ کر خدا کے واسطے دے کر سادہ اکثریت مانگ رہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1780932241004122291
سعادت یونس نے تبصرہ کیا کہ شرم نہیں آتی عمر کے اس حصے میں بھی جھوٹ بولتے ہوئے۔ تو الیکشن کس لئے لڑا تھا؟
https://twitter.com/x/status/1780923557297758224
عبدالمجید مہر کا کہنا تھا کہ یہ اخبارات میں الیکشن سے پہلے وزیراعظم نواز شریف کے اشتہارات اور پاکستان کو نواز دو کی کمپئین تو ن لیگی کارکنوں کو چونا لگانے کے لئے کی گئ تھی ؟ یہ لوگ 2024 میں بھی عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں ؟
https://twitter.com/x/status/1780940736621392008
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ifahn11h3.jpg