
متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخ ہند آل قسیمی نے اسلامو فوبیا کا شکار بھارتی نیوز چینل کے اینکر پرسن سدھیر چوہدری کو دہشت گرد قرار دیدیا۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شریک یو اے ای کی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے بھارتی ٹی وی چینل زی نیوز کے اینکر سدھیر چوہدری کو تقریب میں مدعو کرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے تقریب کی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
https://twitter.com/x/status/1461801231354105865
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اس حوالے سے جاری کردہ اپنے بیان میں بھارتی اینکر اپنے پروگرامز کے ذریعے اسلاموفوبیا کو فروغ دے کر اسلام کاحقیقی تشخص خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس تقریب کی انتظامیہ کی ہمت کیسے ہوئی کہ وہ میرے ہی ملک میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں مسلمانوں کو بدنام کرنے والے شخص کو مدعو کرے۔
عرب شہزادی نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے لاگو کیا گیا متنازع شہریت بل کے معاملے پر بھی 2019اور 2020 میں بھی مسلمانوں کے خلاف بھی زہر اگلا، سدھیر چوہدری ایک ہندو دائیں بازو کے اینکر ہیں جو اپنے اسلامو فوبیا سے بھرپور شوز کے ذریعے ہندوستان کے 200 ملین مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2hind%5D.jpg