
راس الخیمہ میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں پاکستانی خاتون پائلٹ اور بھارتی نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔
راس الخیمہ کے ساحل کے قریب ایک ہلکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پاکستانی خاتون پائلٹ اور ایک بھارتی نوجوان کی جانیں گئی ہیں۔ یہ حادثہ اتوار کے روز پیش آیا، جب طیارہ پرواز کے فوراً بعد سمندر میں جا گرا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی پائلٹ کی شناخت 26 سالہ پاکستانی خاتون کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ مسافر کی پہچان 26 سالہ سلیمان الماجد کے نام سے کی گئی ہے۔ سلیمان کا تعلق بھارت سے ہے لیکن وہ اور ان کے والدین یو اے ای میں مقیم تھے، جہاں ان کی پیدائش ہوئی۔ سلیمان پیشے سے ڈاکٹر تھے۔
سلیمان الماجد کے والد نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ان کے بیٹے نے سیر و تفریح کے لئے یہ ہلکا طیارہ کرائے پر لیا تھا۔ طیارہ اتوار کو سہ پہر دو بجے اڑان بھرا، اور اُس کے بعد ہی یہ ساحل سمندر کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس حادثے نے سوشل میڈیا پر بھی شائقین اور عوامی حلقوں میں دلی افسوس اور ہمدردی کی لہر پیدا کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/fNY5013Ks.jpg