
عراقی وزیراعظم کے گھر پر راکٹ حملہ ہوا،وزیراعظم مصطفیٰ الخادمی محفوظ رہے،حملے میں بغیر پائلٹ مسلح ڈرون استعمال کیا گیا،عراقی سیکیورٹی فورسز کے مطابق حملے کے بعد بغداد کے گرین زون میں شدید فائرنگ بھی کی گئی،گرین زون میں غیر ملکی سفارت خانے اور حکومتی دفاتر واقع ہیں۔حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
حملے کے فوراً بعد عراقی وزیراعظم نے بھی ٹویٹ کیا،لکھا خدا کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں، انہوں نے عراق کی عوام کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ سازش کے راکٹ بہادر سکیورٹی فورسز کی استقامت اور عزم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا پائیں گے۔ میں ٹھیک اور اپنے لوگوں کے درمیان ہوں۔ خدا کا شکر ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا عراقی سکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی رابطہ ہے جن کے کاندھوں پر عراق کی خود مختاری اور آزادی کے تحفظ کی ذمہ داری ہے،ہم نے حملے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے،فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،ڈرون حملے میں عراقی وزیر اعظم کے سات محافظ زخمی ہوگئے۔
عراقی وزیراعظم نے ٹویٹ پر لکھا خدا کا شکر ہے ٹھیک ہوں،عوام کو پرسکون رہیں، ڈرون حملے کے بعد بغداد میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،عراق میں 10 اکتوبر کے انتخابی نتائج کے خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iraqi-pm-drone-12112.jpg