
سینئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کا مکھیوں سے موازنہ کرنے سے متعلق بیان پر ندامت کاا ظہار کرتے ہوئےوضاحت دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک پروگرام میں خواتین کا موازنہ مکھیوں سے کرنے سے متعلق اپنے ایک بیان کی وضاحت دیتے ہوئے اسے مذاق قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی موبائل ایپلی کیشن انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے یہ گفتگو مزاحیہ انداز میں کی تھی، میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، میں نے اس گفتگو میں مکھی کا لفظ بطور استعارہ استعمال کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میرے الفاظ کو غلط طریقے سے لیا گیا، میرا بیان غیرارادی طور پر لوگوں کی دل آزاری کی وجہ بنا اور مجھے اس بات پر شدید افسوس ہے، میں مستقبل میں گفتگو کے دوران اپنے الفاظ کو واضح اور صاف انداز میں پیش کرنے کا خیال رکھوں گا۔

خیال رہے کہ عدنان صدیقی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے خواتین کا موازنہ مکھیوں سے کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو وائرل ہونے پر عدنان صدیقی کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور عدنان صدیقی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/adnamah11ih31.jpg