
مشہور گلوکار عدنان سمیع خان نے والد کو غدار کہنے والے سوشل میڈیا صارف کو پیار بھرا جواب دے کر لاجواب کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارت منتقل ہونے والے نامور گلوکار عدنان سمیع خان کے بیٹے نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرانس کی ایک خوبصورت لوکیشن پر کھینچی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر صارفین نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیئے۔
اسی تصویر کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے نفرت آمیز کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ" آپ اپنے غدار باپ سے ملنے بھارت کب جارہے ہیں؟"
اذان سمیع خان نے صارف کے نفرت آمیز طنز کو نہ صرف برداشت کیا بلکہ اس پر بہت ہی پیار سے جواب دے کر صارف کو لاجواب کردیا اور سب کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

اذان نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ" میں اپنے ملک پاکستان سے اپنے والد کو ملنے کیلئے کہیں بھی جاسکتا ہوں، وہ والد ہیں میرے، مزے کریں اور پیار پھیلائیں"۔
اذان سمیع کی جانب سے نفرت کا جواب محبت بھرے انداز میں دیئے جانے پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز کے ستاروں نے اذان کو خوب سراہااور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
یادرہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اذان سمیع خان کو اپنے والد کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہوا اس سے پہلے بھی متعدد بار ایسا ہوچکا ہے،اس کا انکشاف اذان نے خود ایک انٹرویو کے دوران کیا اور بتایا کہ والد کے بھارتی شہریت اختیار کرنے پر کئی لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، تاہم میں ایک بیٹا ہونے کی حیثیت سے اپنے والد کو غلط نہیں کہہ سکتا۔
واضح رہے کہ گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان بالی ووڈ میں 2001 سے کام کررہے تھے تاہم 2015 میں انہوں نے بھارت کی مستقل شہریت اختیار کرلی اور پاکستان کو غیر آباد کہہ دیا، ان کی سابق اہلیہ زیبا بختیار اور بیٹا اذان سمیع خان پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/PxTJsMk/adnan.jpg