
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سیدامین الحق نےحکومت کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر نیوٹرل رہنے کا اشارہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ اشارہ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ مجھے نہیں لگتا ہماری جماعت کل تک حکومت کے خلاف یا حکومت کے حق میں ووٹ دینے کا کوئی فیصلہ کرلے گی، ہم مشاورت کررہے ہیں مگر ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ہماری پوری لیڈر شپ موجود ہے جن کا کچھ دیر میں اجلاس ہوگا تاہم ایم کیو ایم کومشاورت میں ابھی وقت لگے گا، ہم جمہوری طریقے سے فیصلہ کرتے ہیں اور ہماری جماعت صرف پاکستان اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈائیلاگ کررہے ہیں ، ہم آپس میں اور دیگرجماعتوں سے رابطے میں ہیں اور مشاورت بھی کررہے ہیں،تاہم ہر پارٹی اپنے مفادات کے مطابق فیصلہ کرتی ہے،ایم کیو ایم ایک عوامی جماعت ہے اور ہماری مشاورت کا عمل تاحال جاری ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نےکہا کہ کراچی کے 2018 کے انتخابات میں ہم نےدیکھا کیسے 300 سے 3000 کے مارجن سے ایم کیو ایم کو ہرایا گیا، اب ہم قبل از وقت انتخابات کیلئے بھی تیار ہیں،تاہم میں بطور سیاسی ورکر یہ سمجھتا ہوں کہ حکومت کو اپنی جمہوری مدت پوری کرنی چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/19amniulhaqstayneutral.jpg