
راولپنڈی کی عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس کریم اپنے ڈرائیورز کیلئے "کیپٹن آف کریم" کی اصطلاح استعمال کرے۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس جوالائی میں ایئرلائن پائلٹ لبیب احمد کی جانب سے ٹیکسی ڈرائیورز کیلئے پائلٹ کا لفظ استعمال کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ہمارا ٹائٹل کریم کے ڈرائیور جیسا ہونے کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کریم کو ڈرائیورز کیلئے کیپٹن کی اصطلاح کے استعمال سے روک دیا۔
عدالت نے کریم کو اس حوالے سے اپنا موقف عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا تاہم 2 بار نوٹس کے باوجود جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے کریم کو اپنے ڈرائیورز کیلئے کیپٹن آف کریم کی اصطلاح کے استعمال کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/ssrd94N/10.jpg