عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تنخواہ روکنےکا حکم کیوں دیا؟

fia11h1.jpg

لاہور کی اسپیشل عدالت نے ایک کیس میں چالان جمع کروانے میں تاخیر پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تنخواہ تاحکم ثانی روکنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں جج بخت فخر بہزاد نے سفیر گوندل کے خلاف امیگریشن آرڈیننس اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے پر سماعت کی اور فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے ملزمان کے خلاف چالان جمع کروانے میں تاخیرپر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اور وزارت داخلہ سے 5 سال سے زیر التواکیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا اور کہا کہ ایف آئی اے کو بہت دلیری سےقانونی کارروائی کی خلاف ورزی کی عادت پڑگئی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ایف آئی اے کی ایسی چالیں عدالتی نظام کو سبوتاژکرنے کی مترادف ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ایف آئی اے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، کیا یہ سب کچھ متعلقہ ایف آئی اے افسران کے علم میں لایا گیا تھا؟

عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کیلئے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور ساتھ ہی تاحکم ثانی ان کی تنخواہ روکنے کا بھی حکم صادر فرما دیا ہے۔
 

!n5aNiTy

Minister (2k+ posts)
Inhno ne tankhwa ko kia kerna hee... haram ka itna bania hota hee... apni salary ka tu mazak uratee heen ye BC
 

Back
Top