
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالزاق داؤد نے نجی موبائل فون کمپنی کی جانب سے لاہور میں پلانٹ لگانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالزاق داؤد نے کہا کہ ریئل می موبائلز نے حال ہی میں لاہور میں موبائل فونز تیار کرنے کا پلانٹ لگایا ہے جس پر میں مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1498228732418531331
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں موبائل فونز تیار کرنے والے اس پلانٹ کے لگنے سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اس سے مقامی سطح پر تیار ہونے والے سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی بھی واقع ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1498228734800842752
انہوں نے مزید کہا کہ ایم او سی کی میک ان پاکستان پالیسی کے ساتھ اشتراک سے مقامی سطح پر صنعت کاری کوفروغ اور امپورٹس کے متبادل ذرائع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔