Aashoor Asim
Councller (250+ posts)
امیج بلڈنگ
[FONT=&]قارئین محترم: اس وقت صرف امریکہ میں لگ بھگ ڈیڑھ ہزار کے قریب ایسی کمپنیاں اور ادارے کام کر رہے ہیں جن کا کام ''امیج بلڈنگ'' کرنا ہوتا ہے۔ امیج بلڈنگ ایک ایسی چیز ہے جس کو آپ آسان لفظوں میں ''ملمع کاری'' کہہ سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا کے آنے کے بعد ہماری دنیا مکمل طور پر بدل چکی ہے۔ ویسے ہی اب نہ صرف ہماری ضروریات بدل چکی ہیں بلکہ ہماری سوچ کے زاویے بھی بدل چکے ہیں۔
[FONT=&]قارئین محترم: اس وقت صرف امریکہ میں لگ بھگ ڈیڑھ ہزار کے قریب ایسی کمپنیاں اور ادارے کام کر رہے ہیں جن کا کام ''امیج بلڈنگ'' کرنا ہوتا ہے۔ امیج بلڈنگ ایک ایسی چیز ہے جس کو آپ آسان لفظوں میں ''ملمع کاری'' کہہ سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا کے آنے کے بعد ہماری دنیا مکمل طور پر بدل چکی ہے۔ ویسے ہی اب نہ صرف ہماری ضروریات بدل چکی ہیں بلکہ ہماری سوچ کے زاویے بھی بدل چکے ہیں۔
[FONT=&]آج سے کئی سال پہلے جب میں لندن میں اعلیٰ تعلیم کے لیے گیا تو دیگر ضروریاتِ زندگی کو پورا کرنے کے لیے ایک دیسی ہوٹل میں پارٹ ٹائم جاب کیا کرتا تھا۔ ایک دن ہوٹل کے مالک نے سٹاف کو بلایا اور کہا
[/FONT]
[FONT=&]''تم لوگ کھانا جتنا مرضی اچھا اور سوادی بناؤ، تم لوگ نان/روٹی چاہے جتنی اچھی اور خستہ بناؤ لیکن یاد رکھو ڈیکوریشن کے بغیر وہ روٹی یا سالن ہم آگے نہیں بیچ سکتے۔ یہاں کا کسٹمر چیز کو دیکھتا پہلے ہے اور خریدتا بعد میں ہے۔ ہم کو کسٹمر کی اس نفسیات سے کھیلنا ہے، اس لیے کھانے کی ڈیکوریشن اچھی ہونی چاہیے تا کہ وہ کھانا بِک سکے کیونکہ جو دکھتا ہے وہی بکتا ہے''
[/FONT]
[FONT=&]سوشل میڈیا بنیادی پر خود میں ایک امیج بلڈنگ ٹول ہے۔ ہم سب میں ایک مشترکہ عادت ہے کہ ہم بہت ساری سیلفیاں بناتے ہیں اور ان دو درجن سیلفیوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد ایک سیلفی کو منتخب کرتے ہیں اور پھر اس پر کئی طرح کے فلٹرز آزما کر اس کو فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا پر لگاتے ہیں تا کہ ہم ذرا خوبصورت نظر آئیں اور لوگ ہماری تعریف کریں۔ یہ بھی ایک قسم کی ''امیچ بلڈنگ'' ہے۔
[/FONT]
لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ امیج بلڈنگ کی ضرورت کن لوگوں کو پیش آتی ہے ؟ بہت آسان جواب ہے کہ امیج کو بہتر بنانے کی ضرورت انہی کو پیش آتی ہے جن کا امیج خراب ہو چکا ہو اور دنیا بھر میں بڑی بڑی امیج بلڈنگ کمپنیوں کا یہی کام ہے کہ وہ سیاستدانوں، کھلاڑیوں، فلم سٹارز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے لیے لابنگ کرتے ہیں، اخباروں میں ان کی زندگی کے اچھے پہلوؤں کی خبریں لگواتے ہیں، ان کے سوشل ورک کی تشہیر کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کا بہترین چہرہ لوگوں کو دکھاتے ہیں تا کہ اگر ان کو کرپشن چارجز، معاشری ناانصافیوں یا دیگر مسائل کا سامنا ہے تو لوگوں کو باور کروایا جا سکے کہ یہ اجلے دامن کے لوگ ہیں تا کہ عام لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹی جا سکیں
[FONT=&]پچھلے دو دونوں سے آپ نے دیکھا ہو گا کہ ہمارے وزیراعظم نوازشریف بمعہ اہل و عیال عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ گئے تو ان کی جو تصاویر جاری کی گئی ہیں اس کا ٹھیکہ مڈل ایسٹ کی ایک مشہور امیج بلڈنگ کمپنی کو دیا گیا تھا۔ اور اگر آپ ان تصاویر کا جائزہ بھی لیں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ یہ تصاویر کسی مہنگے کیمرے کے ساتھ، بھرپور لائٹنگ اور مکمل طور پر کوریوگراف کر کے کھینچی گئی ہیں۔ یہ ویسی تصویریں نہیں ہیں کسی نے عام کیمرے سے کھینچ کر ٹوئیٹر پر لگا دیں۔ ہرگز نہیں!! بلکہ ایک بڑی کمپنی ہائر کرنے کا مطلب ہی یہی تھا کہ ان تصویروں سے میاں صاب کی ''اللہ رسول شخصیت'' کو اجاگر کیا جائے اور پاکستان کی سادہ لوح عوام کو پھر سے بےوقوف بنایا جا سکے
[/FONT][FONT=&]
[/FONT]میاں نوازشریف پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل میں ملوث ہیں اور ایک سال گزر جانے کے بعد بھی وہ آج تک اپنی دولت، کاروبار یا جائیداد کا کوئی ایسا دستاویزی ثبوت پیش نہیں کر سکے جس سے وہ یہ ثابت کر سکیں کہ ان کے ذرائع آمدن ان کے اثاثوں سے بڑھ کر ہیں۔ جب سپریم کورٹ، اپوزیشن اور عوام نے گھیراؤ کیا تو ان کی شخصیت بہت ہی زیادہ داغدار ہو چکی تھی۔ پاکستان کے طول و عرض میں نوازشریف اور ان کے خاندان پر لطیفے بنائے جانے لگے۔ اسی ساری صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے میاں صاب نے ''امیچ بلڈنگ'' کا سہارا لیا اور اب وہ پھر سے اپنا امیج بہتر کرنے میں کوشاں ہیں۔ اب یہ عوام پر منحصر ہے کہ کیا وہ نوازشریف ان کی شاطر صاحبزادی کے جھانسے میں آتے ہیں یا احتساب کے مطالبے اور تمام پیسہ/جائیددیں/کاروبار ضبط ہو جانے تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے ؟
[FONT=&]نوٹ: اس کالم میں ان کی عبادات پر کوئی طنز نہیں کیا گیا، محض یہ باور کروانا تھا کہ وہ ان عبادات کو مقاماتِ مقدسہ کو اپنی ''امیج بلڈنگ'' کے لیے کیسے استعمال کر رہے ہیں
[/FONT][FONT=&]
[/FONT]
[FONT=&]تحریر: عاشوربابا
facebook.com/AashoorBaba
[/FONT]
- Featured Thumbs
- http://i.imgur.com/K2iwlKv.jpg
Last edited: