عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ن لیگ، پی پی کی کمیٹی تشکیل

majkhsaama.jpg

آئین پاکستان کے مطابق وفاق میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر 6 ماہ کے لیے نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے: مخدوم احمد محمود

صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والا ووٹر پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا چاہتا ہے۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین جو پیپلزپارٹی میں واپس آ رہے ہیں وہ پہلے بھی ہماری پارٹی کا حصہ تھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی خواہش ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں ، مسائل کا حل مشکل فیصلے کرنے سے ہی ہو گا، ملک کی معیشت کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

مخدوم احمد محمود نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایدجسٹمنٹ کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی ہی فیصلہ کرے گی کہ کن کن حلقوں میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق وفاق میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر 6 ماہ کے لیے نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال نہیں کہ اس دفعہ کوئی کنگز پارٹی بن سکے گی، پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔ 9 مئی (یوم سیاہ) کو سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ملک بھر میں عسکری تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور جلائو گھیرائو کے واقعات ہوئے۔ 9 مئی کو ملک میں پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان، سہولت کاروں اور اس سازش کو تیار کرنے والوں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک سیاسی طاقت ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے کبھی بھی ذاتیات پر سیاست نہیں کی۔ آصف علی زرداری لاہور میں موجود ہیں جن کے پاس بہت سے لوگ اپنی مرضی سے آ رہے ہیں اور ملاقاتیں جاری ہیں۔ پوری دنیا 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر رہی ہے، ہم نے فیصلہ نہیں کرنا کہ کون مائنس ہوگا اور کون نہیں؟ ،مذاکرات ہونے چاہئیں مگر کسی پارٹی میں عسکری ونگ نہیں ہونے چاہئیں۔

دریں اثنا سابق صدر آصف علی زرداری سے آج مختلف سیاسی رہنمائوں نے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق میاں سلمان ایوب، حافظ ابرار، رانا انتظار، عامر وٹو اور رشید شاہ ، بلال مصطفیٰ، سلمان گردیزی، تحسین شاہ گردیزی، احسان مصطفیٰ ، محمد سلیم بلوچ، ساجد حسین، چوہدری اصغر جٹ، عبدالحمید بھٹی ودیگر نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
کمیٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کا نمائیندہ نہ ہو تو کمیٹی کسی کام کی نہیں ۔۔۔

ویسے آجکل جو حالات چل رہے ہیں کہ اگر حرامخور جرنیل کوئی پارٹی بنا لے اور انتخابی نشان بوٹ رکھ لے تب بھی کامیاب بہت مشکل یے تو کجا چوروں کو اکٹھا کر کے جتوانا۔۔؟ بسیار مشکل است بچہ!۔
 
Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
majkhsaama.jpg

آئین پاکستان کے مطابق وفاق میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر 6 ماہ کے لیے نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے: مخدوم احمد محمود

صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والا ووٹر پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا چاہتا ہے۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین جو پیپلزپارٹی میں واپس آ رہے ہیں وہ پہلے بھی ہماری پارٹی کا حصہ تھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی خواہش ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں ، مسائل کا حل مشکل فیصلے کرنے سے ہی ہو گا، ملک کی معیشت کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

مخدوم احمد محمود نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایدجسٹمنٹ کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی ہی فیصلہ کرے گی کہ کن کن حلقوں میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق وفاق میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر 6 ماہ کے لیے نگران حکومت کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال نہیں کہ اس دفعہ کوئی کنگز پارٹی بن سکے گی، پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔ 9 مئی (یوم سیاہ) کو سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ملک بھر میں عسکری تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور جلائو گھیرائو کے واقعات ہوئے۔ 9 مئی کو ملک میں پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان، سہولت کاروں اور اس سازش کو تیار کرنے والوں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک سیاسی طاقت ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے کبھی بھی ذاتیات پر سیاست نہیں کی۔ آصف علی زرداری لاہور میں موجود ہیں جن کے پاس بہت سے لوگ اپنی مرضی سے آ رہے ہیں اور ملاقاتیں جاری ہیں۔ پوری دنیا 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر رہی ہے، ہم نے فیصلہ نہیں کرنا کہ کون مائنس ہوگا اور کون نہیں؟ ،مذاکرات ہونے چاہئیں مگر کسی پارٹی میں عسکری ونگ نہیں ہونے چاہئیں۔

دریں اثنا سابق صدر آصف علی زرداری سے آج مختلف سیاسی رہنمائوں نے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق میاں سلمان ایوب، حافظ ابرار، رانا انتظار، عامر وٹو اور رشید شاہ ، بلال مصطفیٰ، سلمان گردیزی، تحسین شاہ گردیزی، احسان مصطفیٰ ، محمد سلیم بلوچ، ساجد حسین، چوہدری اصغر جٹ، عبدالحمید بھٹی ودیگر نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے
What are they adjusting seats for?
Under current strategy, they will eliminate all pti ticket holders, so pdm can survive that way .
And on the other hand, if fair elections are held, PDM can't compete even with their combined forces. ..so Kar kya rahat hain
 
Back
Top