
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،شہری عبد الاحد نے پوسٹمارٹم کرانے کی درخواست دائر کی تھی،عامرلیاقت کے ورثا نے مخالفت کی تھی۔
عدالت نے عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا عامر کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا،شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے سیشن عدالت میں اپیل دائر کی تھی،نوجون کو رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔
عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد عامر لیاقت کے انتقال کی تصدیق کی تھی،
عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amir-liaqat-postmt%20dth.jpg