
خود سے 31 سال کم عمر 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرنے والے 49 سالہ اسکالر و ٹی وی میزبان عامرلیاقت نے اہلیہ کے ہمراہ ویڈیوز بنانے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے لوگوں کو صبر کرنے کا مشورہ دے دیا۔
عامرلیاقت کی جانب سے کم عمر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی ویڈیوز کو شیئر کیے جانے پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ عامرلیاقت اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کی بیڈ رومز اور کار میں سفر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن پر لوگوں نے عامرلیاقت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
عامر لیاقت اور اہلیہ کی ویڈیوز وائرل ہونے پر لبنیٰ فریال، بلال قریشی اور احمد علی بٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی تنقید کی تھی۔ لبنیٰ فریال نے عامر لیاقت کی ویڈیوز پر رد عمل دیا تھا کہ اسلام بیوی کو غیر محرم سے پردے کا حکم دیتا ہے مگر ٹی وی میزبان کی اہلیہ کا دن بیڈ روم سے شروع اور اسی پر ختم ہوتا ہے۔
اداکار احمد علی بٹ نے بھی عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ "جب کوئی شخص اپنے بیڈ روم سے ذاتی چیزوں کو شیئر کرتا ہے تو اسے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ دنیا کو اپنے نجی معاملات میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے اور پھر لوگوں کی باتوں پر انہیں رونا بھی نہیں چاہیے۔"
تاہم اب احمد علی بٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کرنے والوں کو عامر لیاقت نے کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں صبر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے احمد علی بٹ کو کیپشن میں مینشن کیا اور لکھا کہ اداکار سمیت تمام جلنے والے لوگ ان کی ویڈیو کو سنیں اور دیکھیں۔
مختصر ویڈیو میں عامر لیاقت نے کسی کا نام لیے بغیر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ وہ انہیں اپنے دماغ کا پاس ورڈ دے دیں، کیوں کہ وہ ان کے دماغ میں عقل کو انسٹال کریں گے۔ مگر انہوں نے اس ویڈیو میں کمنٹس سیکشن کو بند کردیا، تاہم ان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔
عامر لیاقت نے کہا کہ جو لوگ زیادہ شادیاں کرنا چاہتے ہیں انہیں وظیفے پڑھنے کے بجائے اپنا علاج کرنا چاہیے، کیوں کہ بار بار شادیاں نہ کر پانے والے مرد حضرات کو جسم کے ایک حصے میں مرض لاحق ہوتا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ انہیں تیسری اہلیہ نے چوتھی شادی کی اجازت بھی دے دی ہے مگر وہ اب مزید شادیوں کا ارادہ نہیں رکھتے۔
ٹی وی میزبان کے مطابق کوئی بھی مرد بیک وقت چار شادیاں کر سکتا ہے لیکن اگر کسی سے طلاق ہو جائے یا کوئی بیوی انتقال کرجائے تو وہ مزید شادیاں بھی کر سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4aamirliaqat.jpg
Last edited by a moderator: