
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد ان کی وصیت اور سابقہ اہلیہ دانیہ ملک کا ردعمل سامنےآگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد سماجی رہنما اور چھیپا ویلفیئر کے بانی رمضان چھیپا کی جانب سے عامر لیاقت کی وصیت کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے۔
رمضان چھیپا نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنے کفن دفن کیلئے مجھے وصیت کی تھی۔
دوسری جانب عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ ملک نے انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ پاک عامر لیاقت کی مغفرت فرمائیں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں،آمین۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین آج کراچی میں انتقال کرگئے ہیں ، ان کی موت کی تصدیق ذاتی ملازم اور ڈاکٹرز نے بھی کردی ہے، ذرائع کے مطابق تشویشناک حالت میں عامر لیاقت حسین کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے دم توڑدیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ami1i11111.jpg