Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
شاہد آفریدی ماضی میں بھی اپنے اوپر تنقید برداشت نہیں کرتے تھے، 2011 کا ورلڈکپ ہارنے کے بعد جب ایک شو میں عامر سہیل نے شاہد آفریدی کی کپتانی کو گھٹیا کہا تو شاہد آفریدی اس وقت غصے میں آگئے تھے اور عامر سہیل کو ہی گھٹیا کہہ دیا تھا۔
شاہد آفریدی نے عامر سہیل سے متعلق کہا تھا کہ "عامر سہیل خود گھٹیا شخص ہے،گھٹیا شخص گھٹیا باتیں ہی کرے گا"۔
یادرہے کہ 2011 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بار بار ٹنڈولکر کے کیچز ڈراپ کئے تھے اور ٹنڈولکر کو بڑا سکور کرنے کا موقع فراہم کیا تھا جو پاکستان کی شکست کی وجہ بنا، اسی میچ میں شاہد آفریدی بھی نہیں چلے تھے اور ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر ہربھیجن سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین سدھار گئے تھے
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/Xh7eHy3.jpeg