
گزشتہ روز پاکستان میں عالمی یوم صحافت منایا گیا جسے گزشتہ برس شہید ہونیوالے صحافی ارشد شریف کے نام سے منسوب کیا تھا، اسلام آباد میں پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ کی سرپرستی میں ارشد شریف کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں نہ صرف صحافی بلکہ حکومتی رہنما اور ارشد شریف مخالف سمجھے جانیوالے صحافی بھی شریک تھے۔
اس موقع پر نوجوان صحافیوں کی جانب سے احتجاج بھی دیکھنے کو ملا جنہوں نے کہا کہ اس تقریب میں ایسے صحافیوں اور حکومتی رہنماؤں کو بلالیا گیا جو ارشد شریف کے بیرون ملک جانے کا مذاق اڑاتے رہے۔۔
سینئر صحافی عامرمتین بھی اس تقریب میں موجود تھے جنہوں نے صحافی تنظیموں کے عہدیداروں کے روئیے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ارشد شریف کے نام پر حکومتی نمائندوں سے پیسے مانگتے رہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامرمتین کا کہنا تھا کہ میں صحافتی یک جہتی کا قائل ہوں۔ ہمیں ارشد شریف کا مقدمہ خود لڑنا ہے۔ مگر میں نے شرمندہ محسوس کیا کہ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ کے نمائندے سے پریس کلب کے لیے دو کروڑ روپے مانگنا بہت شرمندگی کا مقام تھا۔ میں کسی گھٹیا لفظ کو استعمال نہیں کرنا چاہتا
https://twitter.com/x/status/1653884573670068224
عامرمتین نے مزید کہا کہ میں اس وقت چپ رہا کیونکہ میں برادری میں اتفاق چاہتا تھا۔ اس موقع پر ارشد شریف کی شہادت کو استعمال کر کے سرکاری نمائندہ سے پیسے مانگنا بہت گھٹیا بات تھی۔ مجھے بہت شرمندگی محسوس ہوئ اور میرا خیال ہے کافی ساتھیوں نے بھی یہ تذلیل محسوس کی۔
انکا مزیدکہنا تھا کہ یہ وقت نہیں تھا بھیک مانگنے کا۔ بھیک سے صحافتی آزادی کی جنگ نہیں لڑی جاتی۔ امید ہے کہ جن صاحب نے ہماری برادری کی یہ تزلیل کروائ ہے وہ فورآ معافی مانگیں گیں۔ یہ فرق ہی نثار عژمانی، آئ اے رحمان اور نقی صاحب جیسے زعما میں اور آج کے صحافتی نمائندوں میں۔

عامرمتین نے اپیل کی کہ خدارا سرکاری بھیک کے لیے ارشد شریف کی لاش کو نہ بیچیں۔ ورنہ اس طرح کے سرکاری ڈھکوسلے بند کریں۔ میں بہت شرمندہ محسوس کر رہا ہوں۔ مجھے یقین ہے باقی ساتھی بھی شرمندگی محسوس کر رہے ہوں گیں۔ ہم نے اپنی بساط کے مطابق صحافتی جنگ لڑی ہے مگر عزت کے ساتھ۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میرے جیسے کافی صحافی اس وجہ سے پریس کلب جانے سے کتراتے ہیں۔ کیونکہ ہمارے ماڈل بہت بڑے لوگ تھے۔سرکاری بھیک کے لیے ترلے نہیں کرتے تھے۔ صحافی بھائیوں کی لاشیں نہیں بیچتے تھے۔ یہ سخت بات ہو مگر مجھے ارشد شریف کے نام پر پیسے مانگنے پر غصہ اور گھن آ رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amirmahshaaisi.jpg