
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت نے اسے بیرون ملک لیجا کر ویڈیوز بنا کر کروڑوں روپے کمانے کا سبز باغ دکھایا تھا۔
دانیہ شاہ نے ایک آن لائن پلیٹ فارم کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ عامر لیاقت نے اس سے کہا تھا کہ میں تمہیں بیرون ملک لیجا کر تمہارے ساتھ ویڈیوز بناؤں گا جس سے ہم کروڑوں روپے کمائیں گے۔
میزبان نے سوال کیا کہ عامر لیاقت کے ساتھ ویڈیوز بنا کر آپ کیسے کروڑوں روپے کما سکتی تھیں؟ اس پر دانیہ نے بتایا کہ انگریزوں کی طرز پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے ان سے علیحدگی کیلئے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ عامر لیاقت نشہ کر کے اسے تشدد کا نشانہ بناتے تھے اور گالم گلوچ کرتے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aamir-liaquat11.jpg