عامرلیاقت نے اپنی پہلی اور دوسری بیوی کو کتنی جائیداد دی؟خرچہ کون اٹھاتا ہے

aami1i112h2h1.jpg

حال ہی میں تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے والے ٹی وی میزبان اور پی ٹی آئی ایم این اے عامر لیاقت نے بتایا ہے کہ ان کی دونوں سابقہ بیویوں کا خرچہ کون چلاتا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حال ہی میں اپنی نئی اور تیسری بیوی کے ہمراہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں وہ باتیں بتائیں جو اس سے قبل منظرعام پر نہیں آئی تھیں۔

عامر لیاقت نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بیوی کو میں نے دو گھر دیئے ایک آٹھ کروڑ وپے کا اور ایک دو کروڑ روپے کا، ان کو دبئی میں ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی دی، جسے اس نے بیچ دیا تھا اور اسکی رقم اسی کے پاس ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کی پڑھائی کے اخراجات ابھی تک میں اٹھا رہا ہوں۔میرے بچے پانچ حج کرچکے ہیں اور میری پہلی بیوی بھی پانچ حج کرچکی ہیں وہ میں نے کروائے ہیں۔

پی ٹی آئی ایم این اے کا مزید کہنا تھا کہ جب میری بشریٰ سے شادی ہوئی تھی تو اس نے بی کام کیا ہوا تھا، اسے ایم کام کرنا تھا تو اس وقت اپنے 6 ماہ کے بیٹے احمد کو میں سنبھالتا تھا اور وہ پڑھنے جاتی تھیں۔ بشریٰ کو اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کرنے کیلئے داخلہ میں نے دلوایا تھا۔

عامر لیاقت نے دوسری بیوی سے متعلق کہا کہ دوسری بیوی طوبیٰ کو 65 لاکھ کی بلٹ پروف گاڑی دی۔ میں گھر اسکے نام کرنا چاہتاتھا لیکن اس نے موقع ہی نہیں دیا۔ میرا ایک 100 انچ کا ٹی وی اسکے پاس ہے۔

نادر علی نے عامر لیاقت سے سوال پوچھا کہ کیا دانیہ آپ کی آخری بیوی ہیں؟ جس پر عامر لیاقت نے جواب دیا میرا خیال ہے اگر میں اپنی عمر کو سامنے رکھوں تو آخری ہے۔
 

Back
Top