
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات میں ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ نوازشریف کی گورنر ہائوس آمد کے موقع پر لیگی رہنمائوں کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں مجموعی ملکی سیاسی صورتحال، بہاولپور اور جنوبی پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق صدر کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کاظم خان نے ن لیگ کے اجلاس بارے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ: انا للہ وانا علیہ راجعون ! وفاقی حکومت کے نمائندہ گورنر پنجاب کے سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے مختص دفتر جس کے اخراجات عوام کے ذمہ ہیں وہاں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی سربراہی میں تنظیمی اجلاس جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1722136728700665887
کاظم خان کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار عامر الیاس رانا نے لکھا کہ: سچ بولنا چاہیے ویسے ! پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی پارٹی صدر شہباز شریف کے ہمراہ گورنر ہاؤس آمد، محمد نواز شریف کی گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن سے ملاقات ہوئی جس میں محمد نواز شریف نے گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی!
https://twitter.com/x/status/1722155761877528586
سینئر صحافی عامر الیاس رانا کی طرف سے ن لیگ کے گورنر ہائوس میں اجلاس کی خبر پر وضاحت دینے پر ایک سوشل میڈیا صارف احمد وڑائچ نے ان کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ملک کے 4 بڑے اخباروں کی خبروں کے تراشے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: ملک کے 4 بڑے اخبارات کے مطابق گورنر ہاؤس میں سیاسی اجلاس ہوا، عامر الیاس کے اپنے ادارے ’’ایکسپریس‘‘ کے مطابق سیاسی اجلاس ہوا، جنوبی پنجاب کی سیاست پر گفتگو کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1722585268656709715
جہانزیب بخاری نے لکھا: لیکن کھوتیالوجی کے علم کا محور غلاظت اور ڈھٹائی ہے، اس لئے محنت فضول ہے ان کو انسان بنانے کی۔
https://twitter.com/x/status/1722612702160593195
ایک صارف نے لکھا کہ:کرنے دیں اجلاس اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا!
https://twitter.com/x/status/1722597871990775903
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawh1i1h211.jpg