عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلندترین سطح پر

crude-oil111h12.jpg

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے بعدعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 14 سال کی بلند ترین سطح پہنچ گئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر حملے کے بعد یورپی ممالک کی جانب سے روس کے تیل و گیس کی درآمدات پر ممکنہ پابندی کے اعلان سے آئل مارکیٹ میں ایک بھونچال آگیا ہے۔

تازہ ترین صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو عالمی مارکیٹ میں اس وقت خام تیل کی قیمت9اعشاریہ39 فیصد اضافے کے بعد 129 اعشاریہ29 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1500716342365851648
اسی طرح امریکی بینچ مارک ڈبلیو ٹی او کی فی بیرل قیمت میں 8 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ قیمت 125 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ یورپ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کے بعد روسی کی آئل درآمدات میں 60 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔
 

awesomkhan

Politcal Worker (100+ posts)
Get ready... The fuel Price can get up to $6/ltr in coming days...

Not bearable by anyone in the world...
 

Back
Top