
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت تقریبا 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، یہ قیمت گزشتہ تین سالوں کی بلند ترین سطح ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیل کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں کا معیار قرار دیئے جانے والے برنیٹ کروڈ آئل کی قیمت 79 اعشاریہ 6 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کروڈ آئل کی قیمت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ماہرین تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کو طلب و رسد میں فرق کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں تیل کی طلب اور سپلائی کی قلت کے باعث ہونےو الا خسارہ غیر متوقع ہے ، بین الاقومی منڈیوں میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرئنٹ کے اثرات سے نکلتی دنیا تیل کی طلب میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو رواں سال کے آخر تک تیل کی قیمتوں میں مزید10 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوسکتا ہے جس کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 90 سے 100 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/0BJcdNt/14.jpg