داسو ڈیم کیلئے عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی, پاکستان کے لیے عالمی بینک کی جانب سے یہ تیسرابڑا قرض ہے,عالمی بینک کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے استعمال ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی ، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے۔ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا ، منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی۔
دوسری جانب واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پہلے ہی داسو ڈیم پراجیکٹ کے لیے 588 ملین ڈالر قرض فراہم کررہا ہے اور اب مزید ایک ارب ڈالر کی منظور ی دی ہے جب کہ عالمی بینک داسوہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے لئے 460ملین ڈالرکی کریڈٹ گارنٹی بھی فراہم کررہا ہے۔
واپڈا ترجمان نے مزید بتایا کہ واپڈا اس وقت 26 ارب ڈالر سے داسو ڈیم سمیت 8 بڑے منصوبے تعمیر کر رہا ہے، زیرتعمیر منصوبے اگلے 5 سال میں مرحلہ وار مکمل ہوں گے اوران منصوبوں کی تعمیر کے لئے مربوط مالی حکمتِ عملی ترتیب دی ہے۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی تکمیل پر 9.7 ملین ایکڑ فٹ مزید پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا اور واپڈا پن بجلی کی پیداوار بھی دوگنا ہو کر 20 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی, داسو پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2026 میں شروع ہو جائے گی۔
داسو ڈیم کیلئے عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی, پاکستان کے لیے عالمی بینک کی جانب سے یہ تیسرابڑا قرض ہے,عالمی بینک کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے استعمال ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی ، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے۔
داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا ، منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی۔