
یوں تو شوبز شخصیات اپنے آپ کو خبروں کی زینت بنائے رکھتی ہیں اور ایسی سرگرمیوں اور کام کا حصہ رہتی ہیں کہ وہ زبان زدعام رہیں مگر گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے سابق افسر میجر (ر) عادل راجہ نے ایک وی لاگ میں جو دعویٰ کیا اس کے بعد پاکستان کی 4 صف اول کی اداکاراؤں کے نام سوشل میڈیا ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔
ٹاپ ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان، مہوش حیات، سجل علی اور کبریٰ خان سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لگنے والے الزامات کے بعد ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں، اس حوالے سے سجلی علی، کبریٰ خان اور مہوش حیات سوشل میڈیا پر ردعمل دے چکی ہیں اور انہوں نے عادل راجہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
جبکہ کبریٰ خان تو اس سابق فوجی افسر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی کہہ چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اس کردار کشی کےخلاف برطانوی عدالت تک بھی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ میجر (ر) عادل راجہ نے اپنے حالیہ ایک وی لاگ میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ان دونوں کو خفیہ اداروں کے سیف ہاؤسز میں ٹاپ ماڈلز اور اداکارائیں فراہم کی جاتی کتھیں۔
عادل راجہ نے ان اداکاراؤں اور ماڈلز کے ناموں کے ابتدائی حروف بھی بیان کیے تھے۔ تاہم کسی کا واضح نام نہیں لیا۔ مگر اس کے باوجود بھی ٹاپ ماڈلز و اداکاراؤں کی کردار کشی کی جو مہم نظر آتی ہے اس کی ایک وجہ سیاست ڈاٹ پی کے کے فاؤنڈر اور ایڈیٹر عدیل حبیب نے بیان کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1610000604113375233
ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو نام گردش کررہے ہیں عادل راجہ نے ان میں سے کسی کا نام تو نہیں لیا، مگر ایسا لگتا ہے کہ انہیں صرف اس لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان اداکاراؤں نے آئی ایس پی آر کے ساتھ کام کر رکھا ہے۔
Last edited by a moderator: