عابد علی کی بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل۔۔ سوشل میڈیا صارفین کی عابد علی کی تعریف، عابدعلی کو لیجنڈ قراردیدیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کھانے کے وقفے کے دوران کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کرکٹر عابد علی ایک بلی کو کھانا کھلارہے ہیں۔
پی سی بی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف قومی کرکٹرز ہی کھانا نہیں کھا رہے۔‘
https://twitter.com/x/status/1468464868370038791
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھانے کے وقفے کے دوران قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی ایک پلیٹ میں چاول ڈال کر ڈریسنگ روم سے باہر کی طرف آتے ہیں اور گراؤنڈ سے باہر موجود بلی کو چاول ڈالتے ہیں جو مزے مزے سے انہیں کھا رہی ہے
اس ویڈیو پر عابدعلی نے بھی ردعمل دیا اور لکھا کہ بھوکے جانور ایسے ہی ہے جیسے اپنی روح کو کھلانا۔
https://twitter.com/x/status/1468613565842034688
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا صارفین نے عابدعلی کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ویڈیو کو چند ہی منٹوں میں 2 ہزار سے زائد مرتبہ لائکس اور سیکڑوں مرتبہ ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے ۔
اس ویڈیو کو کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو نے بھی شئیر کیا اور لکھا کہ عابد علی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ڈھاکہ میں لنج میں سب کو کھانا کھلایا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1469143583441649664
سوشل میڈیا صارفین نے عابدعلی کے اس قدام کی خوب تعریف کی اور تبصرے کئے۔
https://twitter.com/x/status/1468642941270990848 https://twitter.com/x/status/1468628135801507847 https://twitter.com/x/status/1468570973641355269 https://twitter.com/x/status/1468559631438036998 https://twitter.com/x/status/1469147422916026370
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/abid-ali111.jpg