
پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے بیٹے کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، اس کے صرف سر پر 27 فریکچر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی میت اہلخانہ کے حوالے کردی ہے،
میت وصول کرنے کےبعد ظل شاہ کے والد لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کے پورے جسم پر ڈنڈوں اور تشدد کے نشانات ہیں۔دوسری جانب ظل شاہ کے والد کی مدعیت ظل شاہ کی مبینہ طور پر پولیس کی حراست میں ہلاکت کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کروادی گئی ہے،
درخواست میں نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ اور سی سی پی او لاہور کو نامزد کیا گیا ہے۔