
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو خاور مانیکا کے انٹرویو پرردعمل دینا مہنگا پڑگیا، ٹویٹر پر صارفین نے طلال چوہدری کو "تنظیم سازی" یادکروادی۔
تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے خاور مانیکا کی جانب سے عمران خان پر عائد الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا کے انکشافات پہ کافی لوگوں کو دکھ ہوا ہے۔ یہ ہماری خاندانی روایات نہیں، ہمارے ہاں تو جن کے گھروں میں جایا جاتا ہے وہاں نظریں جھکا لی جاتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1726917895135858961
طلال چوہدری کی جانب سے اس بیان پرسوشل میڈیا صارفین نے انہیں ماضی میں مبینہ طور پر تنظیم سازی کے بہانے ایک خاتون ن لیگی رہنما کے گھر جانے اور پکڑے جانے کا واقعہ یاددلاتے ہوئے آئینہ دکھادیا۔
https://twitter.com/x/status/1726948152144794002
ایاز امیر نے طلال چوہدری کی "تنظیم سازی" واقعہ کے بعد ہسپتال میں لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب راتوں کو تنظیم سازی کرنے والے خاندانی ہونے کا بتائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1726943541664825568
امجد خان نے کہا کہ ن لیگ نےخاندانی روایات سکھانے کیلئے طلال چوہدری سے پریس کانفرنس کروائی، یہ مسلم لیگ ن میں سب سے زیادہ باکردار رہنما ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1726940248075390997
وہاب خان نے طلال چوہدری کی ہسپتال میں بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ جب طلال چوہدری ایک سابقہ ایم این اے کے گھر سے آدھی رات کو جھکی نظروں کے ساتھ پکڑے گئے تو لڑکی کے بھائیوں نے ان کی تنظیم سازی کی تھی، ن لیگ اور اخلاقیات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1726930242915410230
کامران واحد نے کہا کہ طلال چوہدری ماضی می تنظیم سازی بھی نظریں جھکا کرکررہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1726928605186584657
عاصم ارشاد نے لکھا کہ جاوید لطیف، طلال چوہدری اور پرویز رشید کو اخلاقیات پر بات کرتے دیکھا تو میرا تو اخلاق لفظ سے ہی اعتبار اٹھ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1726940234972377527
ارسلا ن بلوچ نے لکھا کہ اخلاق کی باتیں کرنے والے کا منہ دیکھو جو خود تنظیم سازی کرتے ہوئے پکڑا گیا
https://twitter.com/x/status/1726925977929056407
فیاض شاہ نے کہا کہ یہ وہی طلال چوہدری ہے ناں جو ایک ن لیگی خاتون ممبر اسمبلی کے گھر رات کو تنظیم سازی کرنے گئے تھے اور مار کھا کر ہاسپٹل پہنچ گئے تھے؟
https://twitter.com/x/status/1726936643075252352
طاہر اعوان نے طلال چوہدری کی ایک مبینہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس رات کی ویڈیو ہے جب طلال چوہدری آدھی رات کو تنظیم سازی کرنے عائشہ رجب کے گھر گئے اور غلط حرکات کرنے پر انکے بھائیوں نے دھلائی کرکے ہسپتال پہنچایا۔
https://twitter.com/x/status/1726938688784081117
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6tlaklskjsshtanzemsaziz.png