
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے طلاق کی حوصلہ شکنی کرنے پر ٹک ٹاکر کنول آفتاب کو جواب دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے انسٹاگرام پر سوالو جواب کے دوران خواتین کو تشدد کرنے والے شوہروں کو برداشت کرنے کی ترغیب دی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک خاتون نے کنول آفتاب سے سوال کیا کہ اگر کسی خاتون کا شوہر کوئی کام بھی نا کرتا ہو اور عورت پر تشدد بھی کرتا ہو تو کیا اس سے طلاق لے لینی چاہیے؟ کنول آفتاب نے جواب میں کہا کہ طلاق لینا کوئی راستہ نہیں ہے، اسے سپورٹ کرنے اور بہتری کی جانب لانے کی کوشش کی جائے۔
کنول آفتاب کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین بشمول سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی تنقید کی اور کہا کہ میں نے پہلی شادی کے بعد سالوں تک طلاق نہیں لی کیونکہ مجھے یہی بتایا گیا تھا، تاہم طلاق کے بعد مجھےکوئی مسئلہ نہیں ہوا، بلکہ دونوں طلاقوں کے بعد میں مالی طور پر مستحکم تھی۔
https://twitter.com/x/status/1671502202064498691
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی طلاق کے بعد میرے پاس شادی کیلئے بہتر پروپوزلز تھے، دوسری طلاق کے بعد جو شوہر مجھے ملا وہ مجھے واقعی بہت پسند ہے ، لہذا ایسی بدنامی سے بچا جاسکتا ہے اور اسے شکست دی جاسکتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rehamahaha.jpg