
لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں طلاق دینے پر خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا، مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص ساجد نے کئی سال پہلے صدف سے شادی کی تھی جس میں سے اس کی ایک بچی تھی۔ ساجد نے 3 سال قبل اسے طلاق دیدی۔ گزشتہ ہفتے ساجد کی دوسری شادی کی اطلاع ملنے پر صدف نے بڑی چالاکی سے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔
ملزمہ نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ بھکارن کا روپ دھار کر اپنے سابق شوہر کے پاس گئی اور اسے تیزاب گردی کا نشانہ بنایا۔ ملزمہ صدف نے کہا کہ اس کے سابق شوہر نے اس سے رجوع کرنا چاہا تھا اور اس مقصد کیلئے اسے حلالہ کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد میں نے دوسرا نکاح کر لیا مگر اس نے کسی اور عورت سے شادی کر لی جو کہ مجھے برداشت نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بورے والا کے علاقے مجاہد کالونی میں خاتون کے ساتھ دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا تھا۔ سابقہ شوہر نے خاتون سے زیادتی کے بعد تیزاب پھینکا اور بھاگ گیا۔
خاتون تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں،خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا سابق شوہر چند روز قتل دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا لیکن بعد میں رشوت لے کر چھوڑ دیا،متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس کی گرفتاری اور بعد میں چھوڑے جانے کے بعد سابقہ شوہر ایک بار پھر رات گئے دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوا، اورزیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جب کہ گرفتاری پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجھ پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/EgM3IqH.jpeg