
افغانستان کے صوبے قندھار کے انسپکٹر جنرل پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان کی حکومت آنے کے بعد جرائم میں 95 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس قندھار نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن اور سینئر صحافی ارشد شرف سے خصوصی گفتگو کی۔
دوران گفتگو آئی جی قندھار کا کہنا تھا کہ ہم نے میڈیا کے ذریعے ہیلپ لائن نمبرز کی تشہیر کی ہے جس پر فون کرکے شہری اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں، ہمارے انٹیلی جنس ادارے بھی مکمل طور پر فعال ہیں، صوبے میں تمام بڑے جرائم کا خاتمہ کرچکے ہیں، چند مقامات پر معمولی جرائم کی شکایات ہیں جنہیں جلد حل کرلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس 3 ہزار سے زائد پولیس فورس کے اہلکار ہیں، ان لوگوں کو بینکوں کے ذریعے تنخواہیں ادا کرتے ہیں، ہم نے پولیس کے محکمے کے تمام عہدوں پر کام کرنے والے لوگوں کو واپس فورس جوائن کرنے کیلئے کہا ہے۔
آئی جی قندھار کا کہنا تھا کہ پولیس اسلامی شرعی اور طالبان کے شوریٰ نظام کے تحت کام کررہی ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل اسپین کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی معاشی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، افغانستان میں معاشی بحران کسی کے حق میں بھی نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/XDCxgmN/8.jpg
Last edited: