
افغانستان میں طالبان کےزیر استعمال امریکی ہیلی کاپٹر دوران پرواز بلیک ہاک گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں 3 افرادجاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کابل کے کیمپس میں اس وقت پیش آیا جب امریکی ہیلی کاپٹربلیک ہاک کو ایک تربیتی پرواز کیلئے اڑایا گیا، تاہم پرواز کے فورا بعد ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث ہچکولے کھاتا ہوا زمین پرآگرا۔
اس حوالے سے افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے ردعمل دیتےہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، حادثےمیں 5 افراد زخمی ہوگئےجنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کے بعد علاقے کو طالبان اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1568904784941391874
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت مخفی رکھی ہے، حکام نے یہ بھی تفصیلات میڈیا کو جاری نہیں کی ہیں کہ حادثےکے وقت ہیلی کاپٹر پر کتنے لوگ سوار تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6blackhawkafghanistan.jpg