طارق متین نے الیکشن کمیشن کی غلط بیانی کا پول کھول دیا

6skiktdasultatrjakjsjs.png

صحافی طارق متین نے فارم 45 ، فارم 46 کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی غلط بیانی کا پول کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافی طارق متین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پہلے انہوں نے الیکشن کمیشن کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر تمام حلقوں کے فارم 45 اور فارم 46 موجود نا ہونے کے الزامات کی تردید کی تھی۔

اس بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام حلقے بشمول پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 کے فارم 45 اور فارم 46 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1809503841731453297
طارق متین نے اس کے بعد الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کھولی اور اس میں سے پی پی 159 کے فارم 45 اور فارم 46 ڈھونڈنے کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی نہیں ہوئی کیونکہ ویب سائٹ پر اس حلقے کے فارم 45 اور فارم 46 موجود نہیں تھے۔

صحافی نے اس حلقہ کے نتائج کے حوالے سے بھی انٹرنیٹ پر سرچ کیا جس میں معلوم ہوا کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 لاہور 15 سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 23598 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوارمہر شرافت علی 21 ہزار491 ووٹ حاصل کرسکیں۔

طارق متین نے ایک ہی ویڈیو میں الیکشن کمیشن کے ترجمان کے بیان شیئر کرتے ہوئے اس وقت اس کی حقیقت بھی کھول کر سامنے رکھ دی اور الیکشن کمیشن کی غلط بیانی کا پول کھول دیا۔
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
I opened a new thread on it 5 days ago. Downloaded the whole folder for PP159 from the drive.
There were no F45 uploaded only F 46. I shared one F 46 as a sample in the thread.
It is very clear that Maryam is illegally declared winner by ECP. ECP can not prove from their own record that she has actually win the elections in PP159. She is illegal CM of Punjab.
I don't know why PTI is not filling a petition in SCP against her results and attach ECP website's record as evidence, and get rid of illegal CM of Punjab.
 

Back
Top