
معروف صحافی، اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر نے بڑا انکشاف کر دیا ، ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے اسپیکر اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے کہ انہیں اسمبلی میں اپوزیشن نشست پر بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طارق بشیر چیمہ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے جانے والے خط کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پی ٹی آئی کے اتحادی مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی کی جانب سے ایک اور حقیقی خط، طارق بشیر چیمہ نے اسپیکر کو خط لکھا کہ وہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنا چاہتے ہیں۔ وہ چند روز قبل وزارت سے مستعفی ہوئے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1509503046065143812
مبینہ خط کے متن میں تحریر ہے " میں، طارق بشیر چیمہ ، ممبر قومی اسمبلی محترم اسپیکر صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے اپوزیشن بنچوں میں سیٹ دے دی جائے"۔
سینئر صحافی کی ٹوئٹ پر وفاقی وزیر مونس الہٰی نے جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ انہوں نے یہ واپس لے لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1509528044179927043
واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے 28 مارچ کو وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔
اس حوالے سے ترجمان ق لیگ کا کہنا تھا کہ طارق بشیرچیمہ نے استعفیٰ قومی اسمبلی کی سیٹ سے نہیں دیا جبکہ انہوں نے سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت ن کی اجازت سے استعفی دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/taqii11211.jpg