ضمنی انتخابات: سول آرمڈ فورسز، پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

battery low

Minister (2k+ posts)
1342343_9414327_17_updates.jpg


وفاقی حکومت نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔

واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔


Source
https://twitter.com/x/status/1781632334636233086 https://twitter.com/x/status/1781647355982291177 https://twitter.com/x/status/1781613274691182686 https://twitter.com/x/status/1781620109951328583
https://twitter.com/x/status/1781707392104706227
 
Last edited by a moderator:

ranaji

President (40k+ posts)
فارمُ فورٹی فائو اور فارم فورٹی سیون فوجی جرنیلوں والا گندہ غلیظ ناپاک کھیل دوبارہ کھیلا گیا تو ؟ مشرقی پاکستان پارٹ ٹو