صوبہ ہزارہ :مسلم لیگ اور پی پی پی کی پریشانی

Shah Brahman

Senator (1k+ posts)
[h=2]صوبہ ہزارہ --- مسلم لیگ اور پی پی پی کی پریشانی [/h]
کیا فرماتے ہیں مفتیان سیاست پی کے بیچ اس مسئلہ کے

اگرچہ پی ٹی آئی کے پی کے اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کے قیام کے بارے میں قرارداد پیش کرنے جا رہی ہے اور ہزارہ کے ممبران صوبائی اسمبلی اپنی سیاسی وابستگی سے بالاتر ھو کر اس کی حمایت کا ارادہ رکھتے ہیں اور آج ہزارہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نون کے وفاقی وزیر نے اسکی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے

لیکن لیکن لیکن
کیا یہ بات واقعی اتنی آسان ہے

کیا صوبہ ہزارہ کا قیام ، سرائیکی صوبے اور صوبہ بھاولپور کے قیام کا پیش خیمہ نہیں ہوگا اور کیا مسلم لیگ نون ان صوبوں کے قیام کیلئے واقعی میں تیار ہے کیونکہ اسکا مطلب اپنے سیاسی اثر و رسوخ سے محروم ہونا ہوگا

اور اسی طرح اگر صوبہ بہاولپور اور سرائیکی صوبے کا قیام عمل میں آتا ہے تو کیا پھر کراچی -حیدر آباد پر مشتمل علاقے کے علیحدہ صوبے کے قیام کو روکا جا سکتا ہے اور کیا پی پی پی اسکو قبول کرنے کو تیار ھو گی اور سندھیوں سے بیوفائی اور انکی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا الزام لینے کو تیار ھو گی

اسی طرح کیا مستقبل میں شمالی بلوچستان میں پختون / پشتون علاقوں پر مشتمل علاقے پر مبنی علیحدہٰ صوبے کے قیام کو روکا جا سکتا ہے

جب مستقبل میں اتنی ممکنہ صورتحال پیش آنے والی ہوں تو کیا مسلم لیگ اور پی پی پی صوبہ ہزارہ کے قیام میں واقعی سنجیدہ ہیں یا پوری کوشش کریں گیں کہ اس مسئلے کو قانونی اور تکنیکی تاریک راہداریوں میں دھکیل کر اپنی موت آپ مرنے کیلئے چھوڑ دیا جائے

ف ج
 

rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)
Re: صوبہ ہزارہ --- مسلم لیگ اور پی پی پی کی پیشانی

Politically a very shrewd move by PTI, the loss is all of PPP n PMLN, they will find a way out but PTI has trumped them this time
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Re: صوبہ ہزارہ --- مسلم لیگ اور پی پی پی کی پیشانی

If work on these provinces not started today then it will begin somehow in future, so why not today? Let it started. Let them debate(the so called awami elected people) and make feasible changes to constitution to make these provinces.
 

staray khaatir

Minister (2k+ posts)
Re: صوبہ ہزارہ --- مسلم لیگ اور پی پی پی کی پیشانی

There must be a referendum for making any new provinces.
 

shafi3859

Minister (2k+ posts)
Re: صوبہ ہزارہ :مسلم لیگ اور پی پی پی کی پریشان&#17

tmam divisions or districts ko province ka derja day kay bohat say masael ka hal nikala ja sakta hay... jiasa k insurjency in baluchistan
 

shafi3859

Minister (2k+ posts)
Re: صوبہ ہزارہ :مسلم لیگ اور پی پی پی کی پریشان&#17

x585233_70597172.jpg.pagespeed.ic.ph3r0uDzhR.jpg
 

muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
Re: صوبہ ہزارہ :مسلم لیگ اور پی پی پی کی پریشان

صوبے ضرور بنانے چاہیں تاکے مزید نفرتیں نہ پھیلیں پر سندھ کے لوگ جو دوسروں کے صوبوں کو توڑنے کے لے آگے آگے ہیں اب وہ خاموش ہیں کیوں کے اسی تارہا کل کو کراچی بھی صوبہ بن سکتا ہے اسس کے بعد وڈیروں کی پجیرو بھی گوٹھوں تک ہی محدود ہو جائیں گی