صنعتوں کی حالت دیکھتے ہوئے بجٹ اہداف بہت زیادہ ہیں، ایف پی سی سی آئی

fbcii1h1i12.jpg


وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان(ایف پی سی سی) نے بجٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کی حالت دیکھتے ہوئے بجٹ اہداف بہت زیادہ ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، رئیل اسٹیٹ پر 15 فیصد ٹیکس سے یہ سیکٹر مکمل طور پر بیٹھ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی ممالک کی فیکٹریوں کو 9 سینٹس جبکہ ہمیں 17 سینٹس کی بجلی ملتی ہے، ڈیڑھ فیصد شرح سود کم ہونے سے کچھ نہیں ہوگا۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ثاقب مگوں نے کہا کہ ٹیکس ڈیجیٹائزیشن کی بات بہت اچھی ہے ، رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر کیپٹل گین ٹیکس سے بیرون ملک سے رقم کی ترسیل میں کمی آنے میں مدد ملے گی،ایکسپورٹرز کو عام ٹیکس نیٹ میں لانے سے ایکسپورٹ میں کمی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کیلئے بجٹ میں بھاری رقم مختص کرنا بہتر ہے، جبکہ تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ اچھا قدم ہے، بجٹ میں مقرر کردہ اہداف صنعتوں کی حالت دیکھتے ہوئے بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
ثاقب مگوں نے کہا حکومت کی جانب سے ایسکپورٹ ریفائنانس رقم میں اضافہ خوش آئند ہے۔
 

Back
Top