
پاکستان تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے سینئر صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین کے ایک دعوے پر جواب دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی جانب سے عمران اور محمود قریشی سے امریکی خفیہ معلومات کو "طاقتور حلقوں" سے چھپانے کا الزام آرمی چیف اور انٹیلی جنس سربراہان سے متعلق نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاہم ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ کل کس پر الزام لگا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1549391525641179139
اپنی دوسری ٹویٹ میں طلعت نے کہا کہ دفتر خارجہ کے ریکارڈز سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شاہ محمودقریشی نے ذاتی طور پر سیکرٹری خارجہ کو امریکی سائفر وزیراعظم،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو ارسال کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں،شاہ محمود قریشی یا عمران خان کا یہ کہنا انہیں سائفر کے بارے میں علم نہیں تھاایک بدترین چال ہے۔
https://twitter.com/x/status/1549407042280079361
ڈاکٹر شہباز گل نے طلعت حسین کے اس دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حیرت کی بات ہے میں نے تو آرمی چیف کا یا ڈی جی کا نام نہیں لیا تھا تو جناب کو کیا ضرورت محسوس ہوئی تھی ان کا نام ٹوئیٹ کرنے کی ؟ اب صفائیاں دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1549402701238538241
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahbazi1i1.jpg