
وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے موجودہ سال میں روپے کا ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں سے موازنہ کرتے ہوئے ایک گراف بھی شیئر کیا۔
https://twitter.com/x/status/1473228647389700099
ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ رواں سال میں دنیا کی صف اول کی گرتی ہوئی کرنسیوں کی آج تک کی صورتحال پیش کی گئی ہے اس گراف میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستانی روپیہ تھائی بھٹ، سویڈش کرونا، برازیل رئیل، جاپانی ین، جنوبی کورین وون اور یورو کے ساتھ مثاوی شرح سے گر رہا ہے۔
مگر واضح رہے کہ انہوں نے اس گراف کا کوئی مصدقہ لنک یا کوئی سورس نہیں دیا جہاں سے اس کو دیکھا جا سکے کہ یہ کس تناظر میں روپے کے گرنے سے متعلق کہا جا رہا ہے۔ جس پر صارفین نے ان سے اس سے متعلق سوال بھی کیا مگر اس پر انہوں نےکوئی جواب نہیں دیا۔
https://twitter.com/x/status/1473233664276406275
اس گراف کو غور سے دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ آج تک کی تاریخ میں کیوبا پیسو ڈالر کے مقابلے میں 96 فیصد تک گرا، جب کہ اس کے بعد لیبیا کا دینار آتا ہے جس میں 71 فیصد گراوٹ ہے۔ تیسرے نمبر پر ترکی کا لیرا ہے جو کہ 45 فیصد تک گرا ہے۔
اس گراف میں پاکستانی روپے میں 10 فیصد گراوٹ دکھائی گئی ہے اور اس شرح پر تھائی بھٹ، پروویئن سول، سویڈش کرونا، برازیل ریئل و دیگر موجود ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2currama.jpg