
بھارت میں صرف اچھی اور مثبت خبریں دینے والے نئے ٹی وی چینل "گڈ نیوز ٹوڈے" کی نشریات آغاز کردیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کامیاب میڈیا ہاؤس انڈیا ٹوڈے نے ایک ایسے نیوز چینل کا آغاز کیا ہے جو صارفین کو صرف اچھی اور مثبت خبریں دے گا، اس نیوز چینل سے لوگوں کے ذہنوں میں مثبت رجحانات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
اس منصوبے کے حوالے سے انڈیا ٹوڈے گروپ کی نائب صدر کالی پورے نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس چینل سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر سے انسانوں کی کامیابیوں، ایجادات، امید اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں کی کہانیاں شیئر کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس چینل کا نعرہ" اچھی خبر، سچی خبر" ہے، آج کے دور میں ہمیں لوگوں تک اچھے کردار اور خوشخبریاں پھیلانے کی ضرورت ہے چاہے حقیقت کچھ بھی ہو، ہمیں اپنے اردگرد کی اچھی خبروں، حوصلہ افزاء کہانیوں اور مسکراہٹ دیکھنے کی ضرورت ہے۔
کالی پورے نے کہا کہ مثبت اور اچھی خبروں کے بغیر ہم ناکام ہیں، گڈ نیوز ٹوڈے ایک ایسا چینل ہوگا جو دلوں کو چھو جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/8bRhkgm/8.jpg