صداقت عباسی کے انٹرویو پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

adilshah1h11.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما صداقت عباسی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ چیئرمین تحریک انصاف کی ذہن سازی کا نتیجہ تھا، وہ نہیں چاہتے تھےکہ جنرل عاصم منیر آرمی چیف بنیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں صداقت عباسی نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جو واقعات ہوئے ہیں وہ نہیں ہونے چاہئیں تھے، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کے ساتھ یہ کہنا چاہوں گا کہ اب میں مزید نومئی کا بوجھ اپنے کندھوں پرنہیں اٹھاسکتا۔

انہوں نےدعوی کیا کہ مئی کو فیصلہ ہوا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ردعمل کا اظہار کرناہے۔

صداقت عباسی کے ڈان کو دئیے گئے اس انٹرویو پر صحافیوں نے دلچسپ ردعمل دیا انکا کہنا تھا کہ ڈان نے صحافت کا جنازہ نکال دیا، آخری قلعہ بچا تھا وہ بھی فتح ہوگیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے انٹرویوز سے عمران خان کی مقبولیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ مقبولیت مزید بڑھے گی۔

ڈان نیوز کی صحافی عارفہ نور نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
https://twitter.com/x/status/1711437917049282712
حامد میر نے مذاقیہ انداز میں کہا کہ جھکی جھکی سی نظروں کے ساتھ تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا آپ پر کوئی دباؤ تو نہیں؟ جی نہیں کوئی دباؤ نہیں
https://twitter.com/x/status/1711437221926932923
شفایوسفزئی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے وقتوں میں صحافی لکھتا ضرور تھا چاہے چھپے نہ چھپے، اگر چھپنے کی پابندی ہوتی تو اخبار سفید نکل جاتا تھا لیکن صحافی لکھتا ضرور تھا۔۔۔ اب تو بے چارے صحافی اور اینکرز انکار کرنے جوگے بھی نہیں رہے
https://twitter.com/x/status/1711440096543768814
اسد طور نے صداقت عباسی کی تصویر دکھاکر صداقت عباسی کے چہرے پر تشدد کے نشانات پر توجہ دلوائی۔
https://twitter.com/x/status/1711433074288832633
خرم اقبال نے طنز کیا کہ شمالی علاقوں کی سیر کو چلا گیا پھر واپس آ کر ضمانت کرائی، پھر عادل شاہزیب نے دعوت پر بلایا، اسے کہانیاں سنائیں، پھر روتے ہوئے گھر گیا اور ویڈیو ریکارڈ کرا کے ریلیز کرائی، 4 دن بعد ریکارڈڈ انٹرویو چلوایا، کیا مذاق ہے، کون مانے گا اس اسکرپٹ کو۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1711443579787198720
عمر دراز گوندل نے تبصرہ کیا کہ جن لوگوں کو گلگت جانے کا اتفاق ہوا وہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کیا گلگت سے واپس آکر صداقت عباسی کی طرح اپنی ماں یا اہلخانہ سے مل کر سبھی دھاڑیں مار کر روتے ہیں ؟
https://twitter.com/x/status/1711454286159258076
سحرش مان نے کہا کہ یہ بیان بشری بی بی کو نو مئی کے واقعات سے جوڑنے کے لئے ایف آئی آر بنایا جائے گا۔ افسوس
https://twitter.com/x/status/1711436119882027170
مغیث علی نے تبصرہ کیا کہ جتنے بھی انٹرویوز یا پریس کانفرنس ہوئی ہیں اس میں کبھی براہ راست بشریٰ بی بی پر الزام نہیں لگایا گیا، لیکن آج صداقت عباسی نے بشریٰ بی بی پر بات کی ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عمران خان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹ رہے، شاید بشریٰ بی بی کے ذریعے اب دباؤ بڑھایا جائے
https://twitter.com/x/status/1711445463743029657
ثاقب ورک نے تبصرہ کیا کہ ڈان ٹی وی سے یہ انٹرویو کئی دنوں کے دباؤ کے بعد اس لیے نشر کرایا گیا ہے کہ کوئی اور چینل انکے سامنے کھڑا نہ ہوسکے، اگر ڈان ٹی وی یہ انٹرویو نہ چلاتا تو باقی چینلز یہ کہہ کر انکار کردیتے کہ ہماری ساکھ کا مسئلہ ہے اور یہ ٹرینڈ یہیں ختم ہوجاتا، ایسے میں پی ٹی آئی حکومت میں سرکاری گھر کے لیے مونس الہی کی سفارش کرانے والے اینکر عادل شاہ زیب کو فوری فارغ کردینا چاہیے تاکہ باقی چینلز کے اینکرز اس طرح کی گھٹیا حرکت سے باز رہیں جس سے چینل کی ساکھ خراب ہو !!
https://twitter.com/x/status/1711440207633862925
عدیل راجہ نے صداقت عباسی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ اڑی اڑی سی رنگت یہ کھلے کھلے سے گیسو تری صبح کہہ رہی ہے تری رات کا فسانہ
https://twitter.com/x/status/1711445004235710966
مقدس فاروق اعوان نے لکھا کہ پہلے ہی پتہ تھا کہ اب نشانہ عمران خان کی اہلیہ ہوں گی، نجانے یہ والی سیاست کب تک چلتی رہے گی
https://twitter.com/x/status/1711445985497670079
مبشرزیدی نے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بہت دکھ ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1711436478612398494
ساجداکرام نے طنز کیا کہ عادل شاہ زیب کے پروگرام کو وائنڈ اپ کر تے ہیں شیر افضل مروت کے الفاظ سے۔ پروگرام تو وڑ گیا ۔
https://twitter.com/x/status/1711446059447103818
عمران راجہ نے لکھا کہ فلم کے ڈائریکٹرز اب اس طرح کی چھوٹی چھوٹی فارمیلٹیز سے آزاد ہیں۔سربازار الف ننگے کھڑے ہیں اور راہگیروں کو جوتے مار کے پوچھتے ہیں بتاؤ ہمارا سوٹ کیسا شاندار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1711443740580028695
صدف خان نوید نے لکھا کہ صداقت عباسی اگر 9 مئی کے بعد فیملی کے ساتھ گلگت میں تھا۔۔تو چند دن پہلے اسی فیملی کے ساتھ مل کر پھوٹ پھوٹ کر رویا کیوں۔۔؟؟؟ یار۔۔ پلیز۔۔ کوئی کام کا سکرپٹ تیار کر لو۔۔ ہمیں شرمندہ نہ کرو۔۔ ایک وقت میں ہم بڑے فین تھے۔!!!
https://twitter.com/x/status/1711451718439854446
سادات یونس کا کہنا تھا کہ صداقت عباسی سمیت زیرعتاب آئے کسی رہنما کو برا بھلا اور گالی مت دیں، سب کو پتا ہے کس نے جبر کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1711447053153251791
 

Salman Mughal

Minister (2k+ posts)
Establishment se poochna yeh the MasterMind kaun hai itni ghaityaaa script ke peeche?? Seems like koi intellectttt he nahi hai poori establishment mei.

Bajwa Muniray & Company ne Establishment ko Marayyy hue Lorayyy ki Tarah ker dia haiii
 
Last edited:

Kam

Minister (2k+ posts)
Do not know about Imran Khan, but I do not want to see slave of Maryam as my army chief.
He will not be army chief for life, stories and facts will come out, how he was selected and he will be punished.
 

Back
Top