صحت کی دشمن 10 بُری عادات

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
کراچی: انسان اشرف المخلوقات کہلاتا ہے اور اچھی صحبت اورعادات ہی انسان کو ایک اچھا انسان بناتی ہیں تاہم 10عادات ایسی بھی ہیں جو نہ چاہتے ہوئے بھی انسان کی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔

انسان بہتر صحت کے لئے اچھی عادات کو زندگی کا حصہ بنانے کی ہرممکن کوشش کرتا ہے کیوں کہ اچھی عادات ہی انسان کی زندگی کو پرکشش بناتی ہیں لیکن 10 ایسی عادات بھی ہیں جو انسان کی زندگی کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔


جنک فود کا زیادہ استعمال:

_img

آج کل نوجوان جنک فوڈ کا استعمال اس تیزی سے کررہے ہیں کہ یہ ان کی غذا کا لازمی حصہ بنتی جارہا ہے اور جو لوگ باہر کا کھانا کھانے کے زیادہ ترجیح دیتے ہیں ان میں ذیابطیس اور دل کی بیماریوں کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

ذہنی پریشانی:

bad-effects-of-stress-or-tension.jpg

انسانی فطرت میں یہ بات شامل ہے کہ کئی ناخوشگوار واقعات اسے ذہنی طور پر جلد پریشان کردیتے ہیں جس کے براہ راست اثرات انسانی شخصیت پر پڑتے ہیں اوراسی ذہنی پریشانی کی وجہ سے انسان دیگر کئی بیماریوں میں گھر جاتا ہے۔

شراب کا استعمال:
drinking-main.jpg


شراب کو ’’ام الخبائث‘‘ یعنی تمام خرابیوں کی ماں کہا جاتا ہے، اس کے منفی اثرات انسان کو موت کی طرف لے جاتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہر سال تقریبا 88 ہزار افراد اس عادت سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

سگریٹ نوشی :
images


تمباکو نوشی اب فیشن کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں قبل از موت کا سبب بننے والی سب سے بڑی عادت بن چکی ہے جو نہ صرف کینسر بلکہ اندھا پن، ذیابیطس، جگر اور آنت کے کینسر جیسی بیماریوں کا بھی باعث بنتی ہیں۔

ناشتہ نہ کرنا:

images

دور حاظرمیں مصروف زندگی کے باعث اکثر لوگوں میں ناشتہ نہ کرنے کی عادت دیکھنے میں آئی ہے جب کہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان اگر صرف صبح کا ناشتہ اچھی طرح کرنے کو عادت بنا لے تو جسم دن بھر بھرپور توانائی اور نشو نما سے کام کرتا ہے۔

نیند پوری نہ کرنا:
Late-night-Internet-packages.jpg


زیادہ جاگنا اور نیند پوری نہ کرنے کی عادت دن بدن بڑھتی جارہی ہے خواہ وہ رات بھر موبائل کے استعمال سے ہویا آفس میں مصروفیات کی وجہ سے جس کے منفی اثرات یہ ہیں کہ انسان چڑ چڑا پن اور دیگر ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے۔


پانی کا کم استعمال:
images


پانی اللہ پاک کی دی ہوئی وہ نعمت ہے جس کا نعم البدل کوئی نہیں لیکن آج کل مصروفیت کی وجہ سے لوگ کم پانی پیتے ہیں اور اب یہ ایک عادت بنتی جارہی ہے جس کی بنیادی وجہ دیگر مشروبات کو پانی کے متبادل استعمال کرنا ہے تاہم اس بات کو بھی خاطر خواہ رکھنا ہوگا کہ قدرت کی طرف سے دی گئی نعمت کو نظر انداز کرنے کے نقصانات بھی بہت ہیں۔

ادویات کا استعمال:
images


بیماری چھوٹی نوعیت کی ہو یا بڑی، ادویات کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت پر ہی کیا جانا چاہیے تاہم لوگ چھوٹی چھوٹی بیماریوں پر بھی مختلف اقسام کی ادویات اپنی روز مرہ زندگی میں شامل کرلیتے ہیں اور پھر انہیں پر انحصار کرتے ہیں جب کہ اکثر لوگ نیند کی گولیوں کے اتنے عادی ہو چکے ہوتے ہیں کہ اس کے کھائے بغیر اُنھیں نیند نہیں آتی لیکن ادویات کے زیادہ استعمال سے انسانی ذہن کام کرنا کم کردیتا ہے اور جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی توانائی بھی خاصی کم ہوجاتی ہے۔

جھک کر بیٹھنا:

آج کل دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ جھک کر بیٹھنے کے زیادہ عادی ہوگئے ہیں اور یہ عادت کمر کے درد کی سب سے اہم وجہ بنتی ہے، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے جھک کر بیٹھنے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔

کمپیوٹر پر کام کرتے وقت ہاتھ کی اہمیت:

دور جدید میں انسان وقت بچانے کے لیے مشینوں پر زیادہ انحصار کرنے لگا ہے اورکمپیوٹر بھی اسی سائنسی ترقی کا ایک نمونہ ہے جو سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مشین ہے جو لوگ گھنٹوں کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں اور اس بات سے لاعلم رہتے ہیں کہ ہاتھ کا غلط سمت میں رکھ کر کمپیوٹر استعمال کرنا ایک برُی عادت ہے جسے طبی اصطلاع میں Carpal tunnel syndrome کہا جاتا ہے جس کی علامات ہاتھ کی بیچ والی انگلی اور انگھوٹے کے برابر والی انگلی میں رات کے اوقات میں درد ہونا ہے۔

https://www.express.pk/story/975843/
 
Last edited by a moderator:

Back
Top