
حکومت پنجاب نے یکم جنوری سے صوبے کے تین کروڑ 11 لاکھ خاندانوں کو نیا پاکستان صحت کارڈ کی سہولت لانچ کردی ہے جس کے تحت یہ کارڈ سرکاری و نجی دونوں ہسپتالوں میں علاج کے لیے استعمال ہوسکے گا۔
حکومت نے یکم جنوری سے پہلے نادرا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو خاندانوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی کیونکہ صحت کارڈ کے لیے نادرا میں اندارج لازمی قرار دیا گیا ہے ۔۔
خیبرپختونخوا حکومت یہ سہولت بہت پہلے لانچ کرچکی ہے اور وہاں یہ سہولت بہت کامیابی سے چل رہی ہے۔
ڈی جی خان اور ساہیوال کی ڈویژنز کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی ڈویژن میں اس کے اجرا کا اعلان کیا گیا جبکہ پنجاب کی دیگر ڈویژن میں بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔
صحت کارڈ کے حامل خاندان 10 لاکھ روپے تک کا سرکاری ونجی ہسپتالوں سے مفت علاج کروا سکیں گے۔ کارڈ کے ذریعے مہلک بیماریوں کا علاج مفت کرایا جاسکے گا۔
کن بیماریوں کا علاج ہوسکتا ہے؟
صحت کارڈ کے ذریعے مندرجہ ذیل بیماریوں کا مفت علاج ہوسکے گا۔
1۔ دل کے امراض
2۔ ذیابیطس سے متعلق پیچیدگیوں کا علاج
3۔ حادثے کا شکار ہونیوالے افراد کا علاج اور سڑک حادثات سے متاثر ہونیوالوں کا علان
4۔ دل، جگر، گردوں اور پھیپھڑوں کا علاج
5۔ کالا یرقان
6۔ کینسر ٹریٹمنٹ
7۔ اعصابی نظام کی جراحی (سرجری)
8۔ گردوں کی بیماری کا علاج، کڈٹی ٹرانسپلانٹ
جبکہ ثانوی علاج زچگی،زچگی کے آپریشن کے نتیجے میں ہونیوالی پیچیدگیوں، سی سیکشن، آپریشن زچگی کی پیچیدگیاں، بچے کی پیدائش سے قبل چار بار معائنہ اور پیدائش کے بعد ایک بار معائنہ جبکہ اس میں داخلے سے ایک دن قبل کی ادویات اور ہسپتال سے اخراج کے بعد مزید پانچ دن کی ادویات بھی شامل
کارڈ کیسے استعمال کیا جا سکے گا؟
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کے مطابق نیا پاکستان صحت کارڈ ہر خاندان کے سربراہ کو ملے گا۔ طلاق شدہ یا بیوہ خواتین کو بھی یہ کارڈ ملے گا۔ کارڈ بنوانے کے لیے صرف شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق صحت کارڈ کے حامل شخص کا نام اور شناختی کارڈ نمبر کارڈ پر پرنٹ کیا جائے گا تاکہ خاندان کے کسی بھی مریض کا ڈیٹا کارڈ ہولڈر کے ریکارڈ سے تصدیق ہوسکے کیونکہ اس کارڈ سے بچوں اور نوجوانوں کا علاج بھی کرایا جاسکے گا۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ کارڈ مریض کے ساتھ نجی یا سرکاری ہسپتال میں مریض کے نام کے مطابق درج ہوگا اور مریض داخل ہونے، ہر طرح کے ٹیسٹ، ادویات، آپریشن یا دیگر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔
کون کونسے ہسپتالوں سے علاج کروایا جاسکتا ہے؟
صحافی اطہر کاظمی کے مطابق وہ ہسپتال جن کے سامنے سے گزرنے کا بھی غریب نہیں سوچ سکتا تھا اب صحت کارڈ پر وہاں سے علاج کروا سکتا ہے۔ لاہور کے مندرجہ ذیل مہنگے ترین ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کروایا جاسکتا ہے۔ حمید لطیف، نیشنل،فاروق،سرجی میڈ،ڈاکٹرز ہسپتال، او ایم سی، PKLI وغیرہ لاہور ڈویژن میں کل 136 ہسپتال
https://twitter.com/x/status/1477300677298769921
حکومت نے جن ہسپتالوں کی لسٹ جاری کی ہے ان میں شریف خاندان کےا تفاق ہسپتال اور شریف میڈیکل کمپلیکس بھی شامل ہیں۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے لاہور ڈویژن جس میں لاہور، قصور، شیخوپورہ شامل ہیں، لسٹ شئیر کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب لاہور ڈویژن کے ان ہسپتالوں سے بھی آپ صحت انصاف کارڈ کے زریعے مفت علاج کر سکتے ہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1477570711736799233
ان ہسپتالوں میں لاہور کے حمید لطیف، نیشنل ہسپتال، ڈاکٹرز ہسپتال ، اتفاق ہسپتال اور شریف میڈیکل کمپلیکس بھی شامل ہیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehi11i1.jpg