
چارسدہ میں صحت کارڈ بند ہونے کے باعث علاج کی سہولت نا ہونے پر 15 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ہے، بچی کا علاج پہلے صحت کارڈ پر ہورہا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صحافی محمد فہیم نے بتایا کہ چارسدہ کے علاقے کلا ڈھیر میں 15 سالہ بچی کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا ہے، بچی کے والد کے مطابق بچی کئی بیماریوں میں مبتلا تھی اور صحت کارڈ پر اس کا علاج ہورہا تھا، تاہم صحت کارڈ بند ہونے کیوجہ سے علاج بند ہوا اور نوبت یہاں تک آگئی کہ انتقال سے 10 دن پہلے تک دوا خریدنے کی سکت بھی ختم ہوگئی تھی ، علاج اور ادویات نا ہونے کے باعث بچی کی موت واقع ہوگئی۔
https://twitter.com/x/status/1736345175197118683
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اس واقعہ کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سیاسی و صحافی برادری کے علاوہ سول سوسائٹی نے بھی شدید احتجاج کیا اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صحت کارڈ عمران خان کا عوام کیلئے ایک فلاحی پروگرام تھا جس سے لاکھوں افراد نے اپنا مفت علاج کروایا، مگر پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام سے اپنی دشمنی نبھاتے ہوئےاس پروگرام کو ختم کرکے مفت علاج کی امید چھین لی۔
https://twitter.com/x/status/1736361763975606465
سینئر صحافی صدیق جان نے کہا کہ ان نگرانوں کو اللہ تباہ و برباد کرے جنہوں نے صحت کارڈ بند کیا، اذیت کی موت مریں وہ کردار جنہوں نے صحت کارڈ صرف اس لیے بند کروایا کہ یہ عمران خان کا منصوبہ تھا۔
https://twitter.com/x/status/1736367153509527767
انہوں نے مزید کہا کہ جن نگراں وزیراعلیٰ کے پی کے کا انتقال ہوا وہ صحت کارڈ بند کروانے والے کرداروں میں شامل تھے، جو زندہ ہیں وہ ذہن میں رکھیں کہ یہ کرسیاں زندگی کی ضمانت نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1736368683734507634
عمران افضل راجا نے لکھا کہ صحت کارڈ کے پیچھے یہی سوچ تھی کہ کوئی غریب بغیر علاج ہی رخصت نا ہوجائے، مسلط کیے گئے دوسرے ٹولے نے فوری طور پر غریب کوملنے والا ریلیف بند کیا، ان کی پالیسی سب کے منہ سے نوالہ چھیننے کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1736371715003818208
ایک صارف نے کہا کہ ایک شخص پکا منہ بنا کر پوچھ رہا تھا کہ عوام سے دوائی کس نے چھینی، اس شخص کا بھائی اور بیٹی اس حکومت کے کرتا دھرتا تھنے جنہوں نے صحت کارڈ بند کیا۔
https://twitter.com/x/status/1736372356912722025
احتشام الحق نے کہا کہ اس بچی کے قتل کے قاتل پی ڈی ایم اور باقی سازشی ٹولہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1736368112629436430
ایک صارف نے غریب سے علاج اور دوا کی سہولت چھیننے والے کرداروں کیلئے اذیت ناک موت کی دعا کی۔
https://twitter.com/x/status/1736372497686097927
خالد خان سپاری نے کہا کہ شاہی خزانے وزراء، ججوں، جرنیلوں اور افسران کیلئے بھرے پڑے ہیں، لیکن حکومت کے پاس غریب عوام کیلئے پیسے نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1736358374726586413
اکرام کھٹانہ نے لکھا کہ کچھ منصوبے فلاحی ہوتے ہیں جنہیں چھیڑنا غریب کو چھیڑنے کے مترادف ہوتا ہے، صحت کارڈ اور لنگر خانے اس کے واضح ثبوت ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1736360422406852705
ڈاکٹر عاقب جاوید ملغانی نے کہا کہ میں ایک ڈاکٹر ہوں، صحت کارڈ جس نے بھی بند کیا وہ انسان دشمن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1736369501233701370
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/22sehatcarrsmsjkdhd.png