
اداکار شان شاہد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس کے جواب میں صحافی سرال المیڈا نے طنز کیا اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کو نشانہ بنایا۔ اس کے جواب میں اداکار نے ترکی بہ ترکی جواب دیا جس سے صحافی کی بولتی بند ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑے اسٹار شان شاہد نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ہمیشہ اپنے ثقافتی محاذ پر بھی ملک کی حفاظت کریں گے۔
اداکار نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دشمن کے مذموم مقاصد کو سینما انڈسٹری کی مدد سے خاک میں ملائیں اور اس کے ان حملوں کا اسی طرح جواب دیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1436705011468210178
اس ٹوئٹ کے جواب میں صحافی سرال المیڈا نے جواب دیا جو انہیں کے گلے پڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وقتاً فوقتاً یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ آئی ایس پی آر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا بڑا کھلاڑی بن چکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1436987491450490888
اس ٹوئٹ کے جواب میں اداکار شان شاہد نے سرال المیڈا ہی کی زبان میں ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ وقتاً فوقتاً یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ کچھ صحافی سیاسی میدان کے بڑے کھلاڑی بنے بیٹھے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1436990974572605442
انہوں نے سرال المیڈا کی وہ تصویر شیئر کی جس میں وہ نواز شریف کے ہمراہ بیٹھے کھانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/jgKWrbX/1.jpg