صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صحافیوں کا ردعمل

arsh1i1i1i112.jpg

سینیئرصحافی اور اینکر ارشد شریف کی اہلیہ کا شوہر کی موت پر کہنا ہے کہ ارشد شریف کوکینیا میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس کے مطابق انہیں گولی ماری گئی ہے۔

انہوں نے اپنے آخری ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباشریف پر کڑے الفاظ میں تنقید کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ اعجازالحق کو ان سے متعلق دیا گیا بیان واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1584082074889519105
تاحال ارشد شریف کی موت کے واقعے سے متعلق مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی تاہم کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس قتل سے متعلق صحافی گہرے غم اور صدمے کا اظہار کر رہے ہیں۔ رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وہ 1998 سے ارشد شریف کو جانتے تھے جب انہوں نے ڈان میں کام شروع کیا تھا۔


رؤف کلاسرا نے کہا کہ اپنے اور بھائی کے اسکول جانے والے بچوں کی کفالت کر رہے تھے، ان کے بھائی 2011 میں اسی دن فوت ہوئے تھے اور اپنے گھر کے اکیلے مرد سربراہ تھے،انہوں نے کہا کہ اس غم کو بیان کرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1584328092918878208
صحافی رحیق عباسی نے شیریں مزاری کے سپاری دے کر قتل کرانے کے بیان پر کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے بعد کی صورتحال میں اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
https://twitter.com/x/status/1584329339327238146
احتشام نامی صحافی نے کہا کئی صحافیوں کی جانب سے تصدیق کی جا رہی ہے کہ ارشد شریف کو سنائپر کی مدد سے قتل کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1584332595751317504
پروڈیوسر عدیل راجہ نے کہا کہ ان کے بھائی اور دوست ارشد شریف کو شہید کردیا ظالموں نے جس پر عمران ریاض نے حیرانی کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1584302212741681152
کامران خان نے کہا کہ یہ دل کو دہلا دینے والی خبر ہے کینیا کے حکام اور حکومت پاکستان کو جلد اس پر اقدامات کر کے حقائق کو جاننا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1584353845815017473
کاشف عباسی نے کہا میرے بھائی اور دوست ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار دی گئی، مجھے ابھی بھی یقین نہیں آ رہا۔ یہ دل توڑ دینے والی خبر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1584311486863720448
عدیل حبیب نے کہا کہ ارشد شریف پاکستان سے اپنی جان بچا کر بھاگے تھے مگر پھر بھی انہیں قتل کر دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1584323538789376004
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ انہیں خاورگھمن نے بتایا ہے مگر انہیں یقین نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو اس کے نبیؐ کا واسطہ کاش یہ خبر جھوٹی ہو۔
https://twitter.com/x/status/1584323024601649152
تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ ارشدشریف شہیدوں کے وارث تھے اور اب وہ خود شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1584300746690162688
اسد طور نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ ارشد شریف کو قتل کر دیا گیا یہ ناقابل تسلیم ہے۔
https://twitter.com/x/status/1584364933210247169
نصر غزنوی نامی صارف نے کہا کہ یقین نہیں آ رہا کہ یہ کیا ہو گیا ہے۔ مافیاز اصل ہیروز کو قتل کر رہے ہیں۔ تمام غدار ملک کر محب وطن لوگوں کے خلاف ہو گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1584336407342243840
فرید انصاری نے کہا کہ مشہور پاکستانی صحافی جو کہ باجوہ کے خلاف بہت کچھ لکھ رہے تھے انہیں کینیا میں قتل کر دیا گیا ہے۔ یہ گندہ دھندہ کسی اور یہ لیول پر پہنچ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1584304583509413889
 

GBREEDG

Voter (50+ posts)
صحافیوں کا 'رد لفظ ' ....

اسے رد عمل نہیں کہتے .... رد عمل دینے والا تو کوئی ایک شیر کا بچہ ہو گا ... عمران ریاض اور ڈاکٹر معید پیرزادہ کی طرح
 

Back
Top