
تحقیقاتی صحافی احمد نورانی نے فرح گوگی کا پاسپورٹ جعلی قرار دیدیا ہے۔ن لیگ کی حامی ویب سائٹ نے بھی غلط قراردیدیا
گزشتہ روز جیو سمیت مختلف چینلز نے ایک خبر دی تھی کہ لوٹی ہوئی دولت چھپانے اور منی لانڈرنگ کو چھپانے کے لیے فرح گوگی کو ایک غیر معروف ملک ونو آٹو کا خفیہ پاسپورٹ بنا کر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ان چینلز نے دعویٰ کیا کہ دسمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ملک کے ایک معروف پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کو اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کے لیے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا ، معروف پراپرٹی ٹائیکون نے ایک اور تاجر کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے۔
انکا مزید بتانا ہے کہ لوٹی ہوئی دولت اور منی لانڈرنگ کی رقم چھپانے کے لیے فرح گوگی کو ونو آٹو کا پاسپورٹ بنا کر دیا گیا جو 28 مارچ 2020 کو بشریٰ بی بی کے حوالے کیا گیا، 3 اپریل 2022 کو پی ٹی آئی حکومت کے جانے سے 6 دن قبل فرح گوگی کو پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوایا گیا، دبئی کے بعد باقی تمام سفر ونو آٹو کے پاسپورٹ پر کروائے گئے تاکہ تحقیقاتی ادارے اس نقل و حرکت سے آگاہ نہ رہیں۔
صحافی احمد نورانی نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک جیو اور جنگ گروپ کی جعلی خبریں دی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پاسپورٹ کی تصویر فوٹو شاپ شدہ اور جعلی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1723881563304165873 https://twitter.com/x/status/1723879672159597050
احمد نورانی کے مطابق فرح گوگی کی ٹریول ہسٹری کا ریکارڈ انکے پاس ہے اور جب عمرفاروق نامی تاجر نے گھڑی خریدنے کا دعویٰ کیا تھا تب بھی ٹریول ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ وہ ان تاریخوں پر دوبئی گئی ہی نہیں تھی۔
نہ صرف اس خبر کو صحافی احمد نورانی نے غلط قراردیدیا بلکہ ن لیگ کے حامیوں کے کنٹرول میں چلنے والی ویب سائٹ نے بھی اس خبر کو غلط قرار دیا۔ اس کے مطابق تھرسڈے ٹائمز کی جانب سے کی گئی تحقیق کیمطابق فرحت شہزادی عرف فرح گوگی سے منسلک وینوآٹو کے ملک کا جو مبینہ پاسپورٹ گردش کررہا ہے وہ ظاہری طور پر درست دکھائی نہیں دیتا۔
https://twitter.com/x/status/1723723044961530203
احمد نورانی نے اس پر کہا کہ یہ تازہ ترین صورتحال ہے۔ بے چارے ن لیگ کےٹرولز میرےباربارسمجھانےکےباوجودخوامخواہ ذلیل ہوئے۔ یہ ویب سائیٹ سینئرصحافی جناب عمارمسعود کےقریبی لوگوں کےکنٹرول میں ہے جو باعزت، دیانتداراور پروفیشنل لوگ ہیں۔ یہ پاسپورٹ کوجعلی بتارہےہیں۔ مریم اورنگزیب صاحبہ کوآج سیاست چھوڑدینی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1723886006481424737
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/farhi1h1h12.jpg