صحابہؓ، اہلبیتؓ و امہات المومنینؓ کی توہین پر عمرقید کی سزا کا قانون منظور

law-islamic-jail-for-life.jpg


قومی اسمبلی نے امہات المومنینؓ، اہلبیت عظامؓ و صحابہ کرامؓ کی توہین پر عمر قید کی سزا کا بل منظور کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ دوران اجلاس جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے امہات المومنینؓ، اہلبیت عظامؓ و صحابہ کرامؓ کی توہین روکنے سے متعلق بل 2022 پیش کیا جسے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

نئے قانون کے تحت امہات المومنینؓ، اہلبیت عظامؓ و صحابہ کرامؓ کی توہین پر کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا پر اتفاق کرتے ہوئے بل منظور کر لیا جبکہ پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تھی۔

https://twitter.com/x/status/1615275370424541185
اس بارے میں سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس کو سراہا ہے جس میں ایک صارف نے لکھا کہ؛ "قومی اسمبلی نے صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا ہے اور توہین صحابہ و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی کم سے کم سزا دس سال جبکہ زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہوگی.

https://twitter.com/x/status/1615274174439636992
ایک اور صارف نے لکھا کہ؛ الحمداللہ قومی اسمبلی نے صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا گیا ہے جس میں نئے قانون کے تحت کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہوگی.
 

Back
Top